ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 1191 ہوگئی

    پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 1191 ہوگئی

    Thu, 01 Sep 2022 12:03:06 
    پاکستان  میں سیلاب کی تباہ کاریاں لگاتار جاری ہیں اور اس دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 1191 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے شمال سے آنے والا سیلابی ریلا دریائے سندھ کے بندوں کو توڑتا ہوا ضلع دادو میں داخل ہو گیا ہے، جس سے وہاں 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
    چین اویغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار، اقوام متحدہ

    چین اویغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار، اقوام متحدہ

    Thu, 01 Sep 2022 11:52:41 
    اقوام متحدہ نے چین پر سنکیانگ صوبے میں اویغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں، جس کا کافی وقت سے انتظار کیا جا رہا تھا، اویغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کا جائزہ لیا ہے، تاہم چین اس کی تردید کرتا ہے۔
    چیک پر دستخط کرنے والا چیک کے لئے ذمہ دار:سپریم کورٹ

    چیک پر دستخط کرنے والا چیک کے لئے ذمہ دار:سپریم کورٹ

    Thu, 01 Sep 2022 11:43:15 
     سپریم کورٹ آف انڈیا کا موقف ہے کہ اگرچہ بینک چیک میں تفصیلات کسی کی طرف سے بھی بھری جائیں،اس کی ذمہ داری اس شخص کی ہوگی جس نے چیک پر دستخط کیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے دو ججوں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے چیک باؤنس کیس میں اپیل کی اجازت دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
    لاپتہ جرمن شخص کی لاش 32 برس بعد سوئس گلیشیئر سے برآمد

    لاپتہ جرمن شخص کی لاش 32 برس بعد سوئس گلیشیئر سے برآمد

    Thu, 01 Sep 2022 11:37:50 
      سن 1990 کی دہائی میں پیدل سفر کے دوران لاپتہ ہو جانے والے ایک جرمن شخص کی باقیات سوئٹزرلینڈ کی زرمٹ پہاڑی کے ایک تفریحی مقام سے دریافت ہوئی ہیں۔ الپس کی گہرائیوں میں یہ علاقہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کا گڑھ ہے۔
    ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت پر ہنگامہ، پرتگالی وزیر صحت کا استعفیٰ

    ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت پر ہنگامہ، پرتگالی وزیر صحت کا استعفیٰ

    Thu, 01 Sep 2022 11:32:56 
    ایک ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت کی خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ہنگامہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ ہندوستانی خاتون سیاح حاملہ تھی اور اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اور پرتگالی وزیر صحت ڈاکٹر مارتا ٹیمیڈو نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی راجدھانی لسبن میں ہندوستانی خاتون سیاح کو میٹرنٹی وارڈ
    ایشیا کپ:ہندوستان  نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے  کر  سپر-4 میں جگہ بنا لی

    ایشیا کپ:ہندوستان  نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر-4 میں جگہ بنا لی

    Thu, 01 Sep 2022 11:04:58 
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں ہندوستان  نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو بلے بازی کی دعوت دی۔ ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 2 وکٹ پر 192 رن بنائے۔ 193 رنز کے ہدف کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔
    شرد پوار نے ایک بار پھر کی اپوزیشن اتحاد کی وکالت، بتایا 2024 کا منصوبہ

    شرد پوار نے ایک بار پھر کی اپوزیشن اتحاد کی وکالت، بتایا 2024 کا منصوبہ

    Thu, 01 Sep 2022 10:57:49 
    این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک بار پھر 2024 کے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کے متحد ہونے کی وکالت کی ہے۔ دہلی میں پوار نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک ساتھ آنا چاہیے اور ’کامن منیمم پروگرام‘ کے تحت ایک ساتھ انتخاب لڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
    دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے عآپ اراکین اسمبلی پر قانونی کارروائی کا لیا فیصلہ

    دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے عآپ اراکین اسمبلی پر قانونی کارروائی کا لیا فیصلہ

    Wed, 31 Aug 2022 23:51:54 
    دہلی میں ایک بار پھر کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے درمیان جنگ تلخ ہو گئی ہے۔ عآپ اراکین اسمبلی کے ذریعہ بدعنوانی کے سنگین الزامات لگانے کے معاملے میں ایل جی ونئے کمار سکسینہ کے دفتر نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ان پر عائد سبھی الزامات جھوٹے ہیں اور انھوں نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
    دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم میں 41 فیصد اضافہ کے لیے کیجریوال کی آبکاری پالیسی ذمہ دار: کانگریس

    دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم میں 41 فیصد اضافہ کے لیے کیجریوال کی آبکاری پالیسی ذمہ دار: کانگریس

    Wed, 31 Aug 2022 23:48:57 
    ’’این سی آربی رپورٹ میں جو خواتین سے متعلق جرائم میں 41 فیصد کا اضافہ دکھائی دے رہا ہے، اس کی وجہ اروند کیجریوال کے سیاسی خواہشات اور بے حسی ہے۔ عصمت دری، جنسی استحصال، خواتین کے جذبات سے کھلواڑ کر کے انسداد بدعنوانی کا نعرہ دے کر اروند کیجریوال نے دہلی کا اقتدار سنبھالا تھا، لیکن خواتین سے متعلق جرائم اور بدعنوانی میں دہلی پہلے مقام پر ہے۔‘‘ یہ بیان دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے 31 اگس