Wed, 31 Aug 2022 23:35:15
دہلی کی نئی شراب پالیسی کو لے کر عآپ اور بی جے پی کے درمیان جاری جنگ ابھی ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی اور ترجمان آتشی نے پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:32:10
پنجاب کے ترن تارن ضلع کے ہند و پاک سرحد پر واقع ایک گاؤں میں بدھ کے روز کچھ شرپسندوں نے جم کر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران انہوں نے تین منزلہ چرچ کو نقصان پہنچایا اور اتنا ہی نہیں مدر مریم اور عیسی مسیح کے مجسموں کو بھی خرد برد کر دیا گیا۔ جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:21:46
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک سے خواتین کا احترام کرنے اور ’ناری شکتی‘ کو حمایت دینے کی اپیل کے ٹھیک دو ہفتے بعد جاری این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو) کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ این سی آر بی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2021 کے درمیان خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:19:09
ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب سے پہلے کانگریس نے ریاستی عوام کو 10 گارنٹی دے کر انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 10 وعدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورا کیے، جب ہماچل میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو یہاں بھی وعدے پورے ہوں گے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:15:50
اتر پردیش میں او بی سی (پسماندہ ذات) کی 18 ذاتوں کو ایس سی (درج فہرست ذات) میں شامل کرنے سے متعلق جاری کیے گئے تین نوٹیفکیشن کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے رد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 19:39:13
کیرالہ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں منگل کی طرح بدھ کو بھی بڑے پیمانے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ وسطی کیرالہ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے کئی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جبکہ پیر کو کوچین سے قریب سو کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ ایڈوکّی میں پہاڑی چٹان کھسک کر ایک مکان پر گرنے سے گھرپر موجود پانچوں لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 16:45:02
بنگلورو سے کاروار جانے والی ٹرین میں کل علی الصبح کابکا - پتور ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین پر ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی جس میں ایک خاتون مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 16:40:48
بدنام زمانہ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو ریپ اور مرڈر معاملے میں سزائے عمر قید بھگتنے والے 11 مجرموں کو گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے رہائی دینے کے خلاف اڈپی ضلع کانگریس اور اڈپی ضلع راجیو گاندھی پنچایت راج اداروں کی طرف سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا اور ان تمام مجرموں کو دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 16:36:09
ضلع اُترکنڑا کے ڈاندیلی، ہلیال گاوں تھانہ کے رہنے والے لاری ڈرائیور عبدالغنی محمد مکاندار اور مدینہ عبدالغنی مکاندار کی بچی بی بی فاطمہ (7 سال) کو اتر کنڑا چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی ہدایات پر کاوار میں واقع بچیوں کی سرکاری رہائش گاہ 'بال مندر' میں داخل کیا گیا ہے کیونکہ بچی کی ماں مدینہ کے انتقال کے بعد اس کی دیکھ ریکھ اور خبر گیری کرنے والا کوئی بھی رشتہ دار سامنے نہیں آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy