Tue, 30 Aug 2022 21:48:04
ہندوؤں کو کچھ ریاستوں میں اقلیتی درجہ فراہم کرنے کے مطالبہ والی عرضی کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کو حتمی جواب داخل کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے مزید 6 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:41:49
اتر پردیش کے بجنور میں ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بہو کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا تھا، پھر انتظامیہ نے بلڈوزر منگوایا، اور تب جا کر بہو گھر میں داخل ہو پائی۔ دراصل نوتن کی شادی کئی سال پہلے ہوئی تھی اور کسی گھریلو تنازعہ کی وجہ سے وہ اپنے مائیکہ میں رہ رہی تھی۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:38:58
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی انکیتا کے ساتھ جو حیوانیت ہوئی وہ شرمناک ہے اور مجرم کو جلد از جلد سزا ملنی چاہئے۔ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے انکیتا قتل معاملہ میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:34:53
جھارکھنڈ میں رہنے والی بی جے پی لیڈر سیما پاترا پر اپنے گھر میں طویل مدت تک ایک معذور گھریلو ملازمہ کو یرغمال بنانے کا الزام عائد ہوا ہے۔ اس معاملے میں رانچی کے ارگوڑا تھانہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ سمیت ایس سی-ایس ٹی کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:31:53
انّا ہزارے نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی میں نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے کے الزامات کے پیش نظر خط لکھا ہے۔ اس خط میں انّا نے شراب سے متعلق مسائل اور اس کے بارے میں تجاویز دی ہیں۔ خط میں انا ہزارے نے لکھا کہ ’’سوراج نام کی اس کتاب میں آپ نے کتنی مثالی باتیں لکھی تھیں، تب آپ سے بہت امیدیں تھیں، لیکن سیاست میں آنے اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد لگتا ہے کہ آپ سب ب
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:14:51
طلاق البدعت یعنی ایک ہی نشست میں تین مرتبہ طلاق دینے کو فوجداری جرم قرار دیئے جانے کے بعد اب سپریم کورٹ کثرت ازدواج اور نکاح حلالہ کا بھی جائزہ لینے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم مردوں کو ایک سے زیادہ نکاح کی اجازت اور نکاح حلالہ کے خلاف دائر کی گئی 9 عرضیوں پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت، خاتون کمیشن، اقلیتی کمیشن اور انسانی حقوق کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:07:08
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو واقع عیدگاہ میدان کو لے کر جاری تنازعہ میں اس وقت مسلم فریق نے عارضی طور پر اطمینان کی سانس لی، جب سپریم کورٹ نے وہاں ’گنیش اُتسو‘ منائے جانے کی اجازت کو کینسل کر دیا۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 20:28:12
ناریل نکالنے کے لئے درخت پر چڑھنا ایک مزدور کے لئے اتنا مہنگا ثابت ہوا کہ اُسے اپنی ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ واردات تعلقہ کے بیلکے میں منگل شام کو پیش آئی۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 13:36:25
کستوربا میڈیکل کالج (کے ایم سی) اسپتال کی طرف سے منی پال آروگیہ کارڈ 2022 کا اندراج شروع ہو گیا ہے جس کی ممبرشپ پر مریض کئی ساری سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس تعلق سے بھٹکل کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کے ایم سی کے مینجر موہن شٹی اور مارکیٹنگ ا یکزی کوٹیو چیتن نے بتایا کہ منی پال آروگیہ کارڈ (MAC) کو عوام کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کے علاج کو سستی بنانے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy