Fri, 25 Nov 2022 17:39:02
انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے چار روز بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امدادی کارروائی کے دوران دو دن سے ایک گھر کے ملبے تلے دبے ہوئے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ علاقے میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
View more
Fri, 25 Nov 2022 10:03:49
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کے روز طوفانی بارش کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی اہم راستے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ زور دار بارش کی وجہ سے مکہ جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہے اور روڈ سواریوں کے لئے بند ہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 22:12:59
شادی والے گھر میں دیگر لوگوں کے ساتھ شریک ایک نوجوان لڑکی اچانک گرگئی اور اسپتال پہنچنے تک فوت ہوگئی۔ واردات اڈپی کے کوللگیری کے ہوانجے میں جمعرات کو پیش آئی۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:34:20
اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نہ رہی تو شاید عام لوگ اتنے متاثر نہیں ہوں گے جتنے کہ صحافی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم ان کے لیے خبریں حاصل کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:25:31
دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق رہنما طاہر حسین کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں 2020 کے شمال مشرقی دہلی تشدد کے سلسلے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:18:15
سوئٹزرلینڈ نے بریل امبولو کے شاندار گول سے فیفا عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں کیمرون کی ٹیم کو شکست دے دی۔ قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امبولو نے ایک شاندار کراس پر گول کیا۔ امبولو نے یہ گول میچ کے 48ویں منٹ میں کیا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:14:33
اب سپریم کورٹ سے کسی بھی چیز کی جانکاری آر ٹی آئی کے ذریعہ حاصل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں آن لائن آر ٹی آئی پورٹل لانچ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ آج سے یہ باضابطہ کام کرنے لگے گا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:11:44
گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار نے 30 اکتوبر کو 135 سے زیادہ لوگوں کی جان لینے والے موربی پل حادثہ پر آج سماعت کرتے ہوئے موربی میونسپل کارپوریشن کے افسر ایس وی جالا کو پل گرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی عدالت نے حادثے کے مہلوکین کے کنبہ کو دی گئی معاوضہ کی رقم پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 19:59:49
بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپور ندی میں مچھلیوں کے شکار کے لئے بچھائے گئے جال کو کاٹ کر مچھلیوں کی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مالیت کی مچھلیوں کو چرایا گیا ہے، ساتھ ساتھ بچھائی گئی جال کو بھی کاٹ کر نقصان پہنچایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy