Thu, 24 Nov 2022 17:44:24
مدھیہ پردیش کے مبینہ ای-ٹینڈر گھوٹالہ میں تمام ملزمین کو بری کیے جانے کے بعد کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے اس سے متعلق ایک نیوز ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے میں سوالات کھڑے کیے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:41:39
سکیش چندشیکھر سے وابستہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو راحت ملی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ تاریخ پر عدالت تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کے وکلا کے دلائل سنے گی۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:38:31
سپریم کورت نے جمعرات کو ارون گوئل کی الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی سے سوال کیا کہ یہ اتنی جلدبازی میں کیوں کی گئی؟
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:35:59
الہ آباد ہائی کورٹ نے 2013 کے مظفرنگر فسادات معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کی سزا پر روک لگانے کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:28:09
گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اور دوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوارمیدان میں ہیں۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:26:08
اتر پردیش کے کانپور نگر ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نے شہر کے ایک نرسنگ ہوم کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے کیونکہ موتیا بند کے آپریشن کے بعد چھ بزرگ شہری بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ تمام 6 بزرگوں کا حال ہی میں آرادھیا نرسنگ ہوم میں منعقدہ آئی چیک اپ کیمپ میں آپریشن کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:22:06
گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور تمام پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ حزب اختلاف کے لیڈران کا الزام ہے کہ ریاست میں دہائیوں سے برسراقتدار رہنے والی بی جے پی مسائل پر بات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا پارٹی خود عوام کو جواب اور حساب دینے کے بجائے کانگریس سے سوال پوچھ رہی ہیں اور اسے نشانہ بنا رہی ہیں۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 13:03:33
'نمّا ہوناور اُولیسی بیلسی جن پرا ویدیکے' کے تحت ہوناور میں علاقے کی مختلف تنظیموں کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس شہر کے نامدھاری ہال میں منعقد ہوا ۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 13:00:13
دھرمستھلا کے کودرایا میں کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان تصام پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy