Sat, 26 Nov 2022 21:20:44
منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو راؤس ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے عقیدے کے خصوصی خوراک فراہم کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی جسے خصوصی جج وکاس ڈھال کی عدالت نے ہفتہ کے روز مسترد کر دیا۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 21:18:31
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے آج یوم دستور کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس آئین کے خلاف تھا اور وزیر اعظم جس نظریہ سے آتے ہیں وہ اس آئین کو بالکل نہیں مانتے۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 20:42:45
کل اتوار کو مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے تنظیم دفتر میں میگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں نئے ناموں کا بھی اندراج ہوگا ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام کی جانچ کریں کہ آیا اُن کا نام ووٹرلسٹ میں ہے یا نکل گیا ہے۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 19:09:51
بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے لندن یونیورسٹی میں ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس یونیورسٹی میں تھِین فلم ٹیکنالوجی پر ماسٹرکررہے تھے۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:56:40
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے ہفتہ کو پی ایس ایل وی سی 54کو چھوڑا جو 1117کلووزنی زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ 06، ای او ایس۔06اور8نانو سٹلائیٹس کو ساتھ رکھے ہوئے ہے۔ہفتہ کو 11بجکر 56منٹ پر اس کو چھوڑاگیا۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:51:23
اتر پردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کو لے کر سبھی پارٹیوں کی ہلچل بڑھی ہوئی ہے۔ اس درمیان اعظم خان نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ مسلم طبقہ کے ووٹ ڈالے جانے کو یقینی بنائیں۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:44:40
وارانسی کے اہلیا بائی گھاٹ کے سامنے ایک حادثے سرزد ہوا جس کے بعد ایک ہنگامہ کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مسافروں سے بھری ایک کشتی صبح اچانک گنگا ندی میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے وہاں چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:37:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی اور ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات اور ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 1949 میں یہ وہ دن تھا جب آزاد ہندوستان نے اپنے لیے ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھی تھی۔ اس بار کا یوم آئین اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان نے اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:35:19
میگھالیہ میں اپوزیشن کانگریس نے مغربی جینتیا ہلز ضلع میں آسام پولیس کے ذریعہ کئے گئے موکروہ قتل عام پر وزیر اعلی کونراڈ سنگما کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy