Wed, 07 Dec 2022 13:21:55
کرناٹکا - مہاراشٹرا تنازعہ میں اس شدت آ گئی ہے جب کل 6 دسمبر کو مہاراشٹرا حامی اور کرناٹکا حامی کارکنان نے دوسری ریاست سے تعلق رکھنے والی موٹر گاڑیوں پر اپنے اپنے علاقے میں سنگ باری کی ۔ اسی کے ساتھ دونوں طرف کے لیڈروں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 12:26:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں شامل افراد کو ملک کی خدمت کے لئے آگے بڑھنے والے یاتری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس یاترا میں صرف ملک کی خدمت ہے ، اس لئے سبھی ہم وطنوں کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونا چاہئے ۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 12:07:21
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل یقین دلایا کہ وہ اراکین کو مفاد عامہ کے مسائل پر اپنے خیالات پیش کرنے کا مناسب موقع دیں گے۔ اوم برلا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’لوک سبھا کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 12:03:19
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بدھ یعنی آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت اس موقع پر کئی اہم بل پیش کرنے والی ہے۔ معلومات کے مطابق حکومت اس اجلاس میں 17 نئے بل پیش کرے گی۔ چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر کئی مسائل سرمائی اجلاس کی کارروائی پر حاوی رہیں گے۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:55:33
این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر کرناٹک میں مہاراشٹر کی گاڑیوں پر حملے نہیں رکے تو لوگوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور پھر ایک نئی صورت حال پیدا ہو جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری کرناٹک حکومت پر ہوگی۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:51:23
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تیسرے دن راجستھان کے کوٹہ ضلع کے درا علاقے سے صبح تقریباً 6 بجے شروع ہوئی۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:40:39
سپریم کورٹ نے 6 دسمبر کو سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف عدالتی جانچ کرائے جانے سے متعلق ایک عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:34:02
مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازع گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر کے دو وزراء چندرکانت پاٹل اور شمبھوراج دیسائی کو منگل کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ یہ وزیر وہاں جا کر گاؤں والوں سے بات کرنے والے تھے ۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:18:16
معروف کھلاڑی رونالڈو کی جگہ کھیلنے والے نوجوان گونکالو راموس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ 21 سالہ اسٹرائیکر نے لوسیل اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دینے میں مدد کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy