Thu, 22 Dec 2022 20:30:53
پڑوسی ضلع ہاویری کے آگڑی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ جس کو لے کر کہا جارہا ہے کہ یہ تینوں اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرپائے ہوں گے جس کے نتیجے میں خودکشی کرلی۔ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 20:09:13
قریبی علاقہ بیلتنگڈی کی ایک پرائیویٹ کالج میں حزب اختلاف کے لیڈر سدارامیا کے ہاتھوں کتاب کی رسم اجراء سے متعلقہ عام تقریب کے دوران ایک دوسرے سے گلے ملنے اور بوسہ بازی کرنے والے دو طالب علموں کو کالج نے معطل کر دیا ہے ، مگر اسے فرقہ وارانہ رنگ دے کر 'لو جہاد' سے جوڑنے اور سوشیل میڈیا پر مخالفانہ مہم چلانے والوں کے خلاف پولیس کے پاس شکایت بھی درج کروائی گئی ہے ۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 19:43:21
جسمانی طور پر معذور 3 ماہ کے ایک بچے کا علاج کروانے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے اس کے والدین 'بال مندر' کے پاس چھوڑ کر چلے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 14:12:57
کار اور بائک کی ٹکر کے بعد بائک سوار بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ستیم گوند نائک (18)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات صبح بالنی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 12:27:54
بھٹکل تعلقہ میں قرض داروں کی فلاح و بہبود کے لئے قائم 'سالگاررا سنگھا' کی جانب سے آنجہانی پونیت راج کمار کی یاد میں کونار میں بسنے والی ایک مجبور اور بے کس خاتون منجولا شیٹی اور اس کی دو بیٹیوں کی رہائش کے لئے بطور عطیہ ایک نیا گھر تعمیر کیا گیا ۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 12:21:07
موڈبیدری کے آلواس تعلیمی ادارے کے اشتراک سے منعقد کیے گئے بھارت اسکاوٹس اینڈ گائڈس کے انٹرنیشنل کلچرل جمبوری کا شاندار افتتاح کرناٹکا کے گورنر تھور چند گہلوت کے ہاتھوں عمل آیا ۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 11:26:03
ریاستی وزیربرائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ چین میں دوبارہ کورونا وباء پھیلنے سے کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس پر غوروفکرکرنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد کرکے اس وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا-
View more
Wed, 21 Dec 2022 23:36:35
کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر دہلی میں مفت بجلی، مفت پانی اور اچھی تعلیم کا جھوٹا اشتہار دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کے ذریعہ سیاسی اشتہارات کو سرکاری اشتہار کی شکل میں شائع کرنے کے لیے عآپ سے 97 کروڑ روپے وصولنے کے حکم پر کہا کہ ان سے تقریباً 800 کروڑ روپے کی وصولی ہونی چاہیے۔
View more
Wed, 21 Dec 2022 23:34:05
بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب سے ہوئی لوگوں کی موت کی جانچ کرنے پہنچی حقوق انسانی کمیشن کی ٹیم پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئین جان لیجیے، شراب بندی کس کا حق ہے یہ سمجھیے۔‘‘ انھوں نے بی جے پی کے ذریعہ مہلوکین کے کنبہ کو معاوضہ کے لیے دھرنے پر بیٹھنے اور ہنگامہ کرنے کو بھی غلط قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy