Thu, 22 Dec 2022 23:03:28
سینئر پارٹی قائد سلمان خورشید نے آج کہا کہ کانگریس‘ کووِڈ سے متعلق تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل کرے گی لیکن بھارت جوڑو یاترا روکی نہیں جائے گی۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 22:59:59
کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ حکومت‘ بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لئے بہانے بنارہی ہے۔ مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویہ کی جانب سے انہیں مکتوب روانہ کئے جانے اور یہ بتائے جانے پر کہ اگر کووِڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا جاسکتا تو یاترا کو روکنے پر غور کیا جائے‘ راہول گاندھی نے یہ بات کہی ہے۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 22:47:44
پولیس نے وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے مقامی یونٹ کی جانب سے شکایت پر کہ یہاں سرکاری اسکول میں مدرسہ طرز کی دعائیں پڑھائی جارہی ہیں‘ ایک پرنسپل اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بیسک شکشا ادھیکاری (بی ایس اے) ونئے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ فریدپور میں واقع سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں پیش آیا۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 21:30:23
چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں لگاتار منظر عام پر آ رہی ہیں۔ چین میں کورونا کے جس سب ویرینٹ نے سب سے زیادہ تہلکہ مچایا ہوا ہے، اس کے ہندوستان کے گجرات میں بھی ایک سے زیادہ مریض پائے گئے تاہم وہ اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 21:27:39
کورونا بحران کا مہاراشٹر کی انتظامیہ کا تجربہ ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دور میں کورونا کی صورت حال کو بہت اچھی طرح سنبھالا گیا تھا۔ کورونا کے نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سب کو یکجا ہوکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے ریاستی حکومت کو کورونا کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ یہ مطالبہ آج یہاں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے ایوانِ اسمبلی میں کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 21:23:00
زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو کہا کہ غذائیت سے بھرپور موٹے اناج کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اس بار اس کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جائے گی اور اس کے لیے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 21:11:40
مرکز نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہیمنت گپتا کی ریٹائرمنٹ کے دو ماہ بعد انہیں نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز (این ڈی آی اے سی) کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک میں حجاب پابندی کے خلاف عرضی کو خارج کر دیا تھا اور بنگلورو کے عیدگاہ میدان پر گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی اجازت دی تھی۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 21:03:09
عالمی سطح پر لگاتار کورونا کے بڑھتے معاملوں نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ چین میں کورونا انفیکشن کی تیز لہر اور قبرستان کے باہر تدفین کے لیے لگنے والی طویل قطاروں نے پہلے ہی پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جاپان میں بھی حالات فکر انگیز ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں کورونا سے متاثر کئی بچوں کی موت ہو گئی ہے، یعنی بچوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھنے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy