ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    سوڈان کی عبوری حکومت اورباغی گروپوں میں امن سمجھوتا،امریکا، برطانیہ اورناروے کا خیرمقدم

    سوڈان کی عبوری حکومت اورباغی گروپوں میں امن سمجھوتا،امریکا، برطانیہ اورناروے کا خیرمقدم

    Tue, 01 Sep 2020 18:27:12 
    سوڈان (السودان) کی عبوری حکومت اور سوڈان انقلابی محاذ سے تعلق رکھنے والے پانچ باغی گروپوں کے درمیان سوموار کے روز امن سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ امریکا ، برطانیہ اور ناروے نے اس سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ تینوں ممالک ’’سوڈان ٹرائیکا‘‘ کے نام سے معروف ہیں۔انھوں نے امن سمجھوتے کو ملک میں استحکام اور سوڈانی عوام کی امید کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
    ہمارے معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کو روک دیا : امارات اور اسرائیل کا مشترکہ بیان

    ہمارے معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کو روک دیا : امارات اور اسرائیل کا مشترکہ بیان

    Tue, 01 Sep 2020 18:17:54 
    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے چند گھنٹے بعد پیر کی شام جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کے منصوبوں کو روک دیا ہے ،،، اور یہ معاہدہ مسائل ک
    آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں: محمد بن زاید

    آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں: محمد بن زاید

    Tue, 01 Sep 2020 18:02:05 
    متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔ انہوں‌ نے یہ بات اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ کے ابو ظبی پہنچنے کے بعد کہی۔ خیال رہے کہ امریکا کی مساعی سے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دونوں مل
    قطر کی سرپرستی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان نیا مفاہمتی سمجھوتا

    قطر کی سرپرستی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان نیا مفاہمتی سمجھوتا

    Tue, 01 Sep 2020 17:56:27 
    اسی طرح سمجھوتے میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع، سرحدی گزر گاہوں کا کھولا جانا اور فوری طور پر ایندھن داخل کرنا شامل ہے۔
    دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا، شام کے جنوب میں اسرائیل کا میزائل حملہ

    دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا، شام کے جنوب میں اسرائیل کا میزائل حملہ

    Tue, 01 Sep 2020 17:52:43 
    شام میں بشارالاسد حکومت کے زیر انتظام چلنے والے میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ مزید یہ کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے دیہی علاقے کی فضا میں دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کا راستہ روک دیا۔ شامی عسکری ذرائع کے بیان کے مطابق اسرائیل نے جنوبی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ شامی حکومت کے زیر انتظام میڈٰیا نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں بشار الاسد کی فوج ک
    سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے نئے سربراہ مطلق الازیمع کون ہیں ؟

    سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے نئے سربراہ مطلق الازیمع کون ہیں ؟

    Tue, 01 Sep 2020 17:47:45 
    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے آج بروز منگل جاری ایک فرمان میں ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سالم الازیمع کو سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے کمانڈر انچیف کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔ مطلق الازیمع سعودی عسکری کمانڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ خود کو سونپے گئے مشنوں کو کامیابی سے پورا کر کے میدان میں اپنی اہمیت اور قائدانہ مہارت کا ثبوت دیا۔
    صحافتی حقوق کی تنظیموں کا اردن کے کارٹونسٹ کی رہائی کا مطالبہ

    صحافتی حقوق کی تنظیموں کا اردن کے کارٹونسٹ کی رہائی کا مطالبہ

    Tue, 01 Sep 2020 17:44:53 
    آزادئ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی علم بردار تنظیموں نے اردن کے زیرِ حراست کارٹونسٹ ایماد حجاج کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایماد حجاج کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنے پر ان کے بنائے گئے ایک طنزیہ خاکے کی اشاعت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ اس خاکے میں عرب امارات کے رہنما کو دکھایا گیا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ایک فاختہ ہے جس پر اسرائیل کا پرچم بنا ہوا ہے اور
    کرپشن کے مبینہ الزامات پر سعودی عرب کے دو اعلیٰ ترین حکام فارغ

    کرپشن کے مبینہ الزامات پر سعودی عرب کے دو اعلیٰ ترین حکام فارغ

    Tue, 01 Sep 2020 17:41:04 
    سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو سینئر ترین عہدیداروں کو کرپشن کے الزام میں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق جوائنٹ فورسز کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی اور اُن کے صاحبزادے عبدالعزیز بن فہد کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عبدالعزیز بن فہد شمالی الجوف ریجن کے ڈپٹی امیر کے عہدے پر تعینات تھے جب کہ اُن کے والد شہزادہ فہد پڑوسی ملک یمن
    کابل میں پاکستان افغانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال

    کابل میں پاکستان افغانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال

    Tue, 01 Sep 2020 17:38:45 
    پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد اور کابل میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابل میں ایک اجلاس میں شرکت کی ہے۔ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سالیڈیرٹی فریم ورک کے تحت پیر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ جب کہ افغان وفد کی قیادت افغان نائب وزیرِ خارجہ میر ویس ناب نے کی۔