Sat, 05 Sep 2020 10:59:40
بجلی کے فلیٹ ریٹ ختم کر دیے جانے کے بعد سے ہی بدحالی کے دور سے گزر رہا میرٹھ کا بنکر طبقہ کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے حالات میں کاروبار بند ہونے سے اب بری طرح ٹوٹ چکا ہے اور پاور لوم مشینوں کو لوہے کی قیمت میں بیچنے کو مجبور ہو گیا ہے۔ کاروبار کے پٹری پر لوٹنے کی صورت میں میرٹھ کی کپڑا صنعت اور اس کاروبار سے جڑا بنکر طبقہ بدحالی کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے۔
View more
Thu, 03 Sep 2020 19:16:32
اتر پردیش کے ضلع بلیا میں پولیس اہلکار اور گاؤں والوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی ہے۔ حراست میں ایک شخص پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کے الزامات کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی دیہاتیوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، متعدد دیہاتی بھی زخمی ہیں۔ کچھ منظر نامے سامنے آئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کچھ دیہاتیوں نے بتایا
View more
Thu, 03 Sep 2020 18:25:14
دبئی میں حکومت کی جانب سے دنیا کے مختلف علاقوں میں ریٹائرڈ افراد کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کو "ریٹائر اِن دبئی" کا نام دیا گیا ہے اور یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ اسکیم دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کہ ہدایت پر "دبئی ٹورزم" اور "جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز" کے تعاون سے متعارف کرائی گئی ہے۔
View more
Thu, 03 Sep 2020 18:20:36
مشرق وسطی کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شینکر نے باور کرایا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان میں بدعنوانی سے فائدہ اٹھایا۔ ان کے مطابق حزب اللہ نے بندرگاہ کی فیس کی ادائیگی نہیں کی، کسٹم کی فیس نہیں بھری اور بینکنگ کے نظام کی دھجیاں اڑا دیں۔ شینکر کل بدھ کے روز لبنان پہنچے تھے۔ یہ ان کے مشرق وسطی کے حالیہ دورے میں آخری منزل ہے۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ کے معاون اس دورے میں کسی لبنانی ذمے دار
View more
Thu, 03 Sep 2020 18:05:41
جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
چانسلر مرکل نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ
View more
Thu, 03 Sep 2020 18:01:57
سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نظام ہاضمہ پر بھی حملہ آور ہورہا ہے جس کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی نیشنل ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر ہانی الناظر نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس ان دنوں نظام ہضم پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر الناظر نے شہریوں کو اس حوالے سے وائرس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے متعدد مشورے دیے ہیں۔
View more
Thu, 03 Sep 2020 17:43:29
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اُن شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے جہاں امن و امان کی صورتِ حال مخدوش ہے۔
صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک میمو پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پورٹ لینڈ، سیاٹل، نیویارک اور واشنگٹن سمیت اُن دیگر تمام شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روکیں گے جہاں انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔
View more
Thu, 03 Sep 2020 17:38:07
امریکا میں ایک وفاقی عدالت نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کی جانب سے خفیہ طورعوام کی نگرانی کے پروگرام کو غیر قانونی بتایا ہے۔
امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن نے بھی اسی محکمے میں کام کرتے تھے اور انہوں نے ہی متنازعہ نگرانی کے اس خفیہ پرگرام کا پردہ فاش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس پروگرام کو غیر آئینی تو نہیں قرار دیا، تاہم ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی ضرور بتایا۔
View more
Thu, 03 Sep 2020 17:33:42
تیونس کے صدر قیس سعید نے کارتھیز پیلس کے سبزہ زار پر 46 سالہ وزیر اعظم ہشام مشیشی کی قیادت والی نئی حکومت کو بدھ کے روزحلف دلایا۔ سیاسی جماعتوں نے تاہم انہیں تقریب سے الگ تھلگ رکھنے کی شکایت کی ہے۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے پہلے 15 گھنٹے تک طویل بحث و مباحثہ ہوا، جس کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں مشیشی اور ان کی 28 رکنی کابینہ نے 67 کے مقابلے میں 134 ووٹ حا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy