Mon, 07 Sep 2020 17:25:22
عراق میں عرب قبائل کونسل کے سکریٹری جنرل ثائر البیاتی کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر منضبط اسلحہ ملیشیاؤں کے پاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو ان ملیشیاؤں کو تحلیل اور غیر مسلح کرنا چاہیے۔
الحدث نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں البیاتی نے باور کرایا کہ مسلح ملیشیائیں عراق میں انارکی پھیلانے اور سفارتی صدر دفاتر کو نشانہ بنانے کی ذمے دار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان ملیشیاؤں کا اسلحہ ریاست کے لیے سب سے
View more
Mon, 07 Sep 2020 17:16:02
عراق اور شام میں مسلح افراد کے حملوں میںمتعدد ترک فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگاروں کے مطابق عراق میں کردستان ورکرز پارٹی 'پی کے کے' کے مسلح جنگجوئوں نے ملک کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ترک فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ اتوار کی صبح عراق کے جنوبی صوبہ ادلب میں اریحا شہر میں معترم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو تر
View more
Mon, 07 Sep 2020 17:09:07
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر عزت مآب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نمائوںکے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانے میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رات گئے دونوںرہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں 'جی 20' اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات، گروپ ک
View more
Mon, 07 Sep 2020 17:00:31
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی متاثرین حکومت اور عالمی امداد کے منتظر ہیں۔
دھماکے میں تباہ ہونے والے گھروں کے بیشتر مکین وسائل نہ ہونے کے سبب اپنے گھروں کی مرمت کرنے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ چار اگست کو بیروت کی بندرگاہ پر ذخیرہ شدہ لگ بھگ تین ہزار ٹن ایمونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 190 سے زائد ہلاکتیں جب کہ ہزاروں افراد زخ
View more
Mon, 07 Sep 2020 16:54:12
اقوامِ متحدہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر نو کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی اپیل کی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قائم مختلف مہاجر کیمپوں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کیوں کہ ان کیمپوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا بہت مشکل ہے اور لوگوں کو صحت اور صفائی کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں۔
View more
Mon, 07 Sep 2020 16:49:56
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں کئی ہفتوں سے لگی آگ نے 145 مربع کلو میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ متاثرہ علاقے میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
کیلی فورنیا میں آگ سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق اس وقت آگ بجھانے کے عملے کے 12 ہزار 500 اہلکار 22 مقامات پر بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 07 Sep 2020 10:41:37
وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد اتر پردیش کے برہمن سماج میں حکومت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس بڑھتی ناراضگی کے بیچ اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی وجے مشرا کو لے کر کہا ہے کہ اگر ان کے عزت نفس پر بات آئے گی تو وہ خود ہی ٹھوک دیں گے۔
View more
Mon, 07 Sep 2020 10:36:29
کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں۔ اب انلاک 4 کے شروع ہونے کے بعد انہیں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:54:32
برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک ’بڑا واقعہ‘ ہے۔برمنگھم میں نائٹ لائف کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں برمنگھم کے مرکزی علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مقامی وقت 12:30 بجے چاقو سے حملوں کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس کے بیان کے مطابق متعدد افراد پر چاقو س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy