ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    امریکا کورونا ویکسین کی کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کا ساتھ نہیں دے گا

    امریکا کورونا ویکسین کی کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کا ساتھ نہیں دے گا

    Wed, 02 Sep 2020 18:29:38 
    ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکا، عالمی ادارہ صحت کی قیادت والے کوویکس (COVAX)اتحاد میں شامل نہیں ہوگا جس کا مقصد کسی ممکنہ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری اور اسے بڑے پیمانے پر تقسیم کرنا ہے۔
    خمیر روژ جیل کے سابق کمانڈر اور ہزاروں انسانوں کے قاتل کی موت

    خمیر روژ جیل کے سابق کمانڈر اور ہزاروں انسانوں کے قاتل کی موت

    Wed, 02 Sep 2020 18:25:40 
    کمبوڈیا میں 'خمیر روژ ' (ماؤسٹ طرز کی حکومت) کے دور کی بد نام زمانہ جیل کے کمانڈر کامریڈ ڈچ، جیل کی کوٹھری میں مردہ پائے گئے۔ انہیں جیل میں ہزاروں افراد کو اذیتیں دیکر قتل کرنے کامجرم پایا گیا تھا۔ کمبوڈیا میں سن 1975 سے 1979 تک ماؤسٹ نظریات کے حامل رہنماؤں (خمیر روژ) کے اقتدار کے دوران کی بدنام زمانہ جیل کے سربراہ کمانڈر ڈچ کی 77 برس کی عمر میں موت ہوگئی ہے۔ اس دور نسل کشی میں کمانڈر ڈچ ایس 20
    ناروے کی پارلیمان پر سائبر حملہ،متعدد منتخب ارکان کے ای میل اکاؤنٹس ہیک

    ناروے کی پارلیمان پر سائبر حملہ،متعدد منتخب ارکان کے ای میل اکاؤنٹس ہیک

    Wed, 02 Sep 2020 18:20:07 
    ناروے کی پارلیمان پر گذشتہ چند روز میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی نے منگل کے روز اس سائبر حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ متعدد منتخب ارکان اورملازمین کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ پارلیمان نے بیان میں بتایا ہے:’’ ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ بھاری مقدار میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا ہے۔‘‘ لیکن اس نے اس سائبر حملے میں متاثر ہونے والے قانون سازوں اور عملہ ک
    خطۂ خلیج میں استحکام کا انحصار سعودی عرب پر ہے: شاہِ بحرین کی کوشنر سے گفتگو

    خطۂ خلیج میں استحکام کا انحصار سعودی عرب پر ہے: شاہِ بحرین کی کوشنر سے گفتگو

    Wed, 02 Sep 2020 18:14:19 
    بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خطۂ خلیج میں استحکام کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔ بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق انھوں نے یہ بات منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے مشیراور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
    ترکی کا تیل وگیس کے متنازع منصوبے میں‌ توسیع پراصرار، یورپ کی پابندیوں کی دھمکی

    ترکی کا تیل وگیس کے متنازع منصوبے میں‌ توسیع پراصرار، یورپ کی پابندیوں کی دھمکی

    Wed, 02 Sep 2020 18:05:50 
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسیع تر ذخائر کی مزید تلاش اور ان کےحصول کے منصوبے پر اصرار کیا ہے۔ دوسری طرف یورپی ممالک نے ترکی پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ کل منگل کے روز ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے مشن میں توسیع کے اعلان پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ کام ہرصورت میں‌ کرنا ہے۔ انہوں‌ نے ترک فوج کو تیل اور گیس کی تل
     واشنگٹن کی قبرص پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں نرمی ... انقرہ حکومت چراغ پا

    واشنگٹن کی قبرص پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں نرمی ... انقرہ حکومت چراغ پا

    Wed, 02 Sep 2020 17:50:35 
    امریکا نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے قبرص کو "غیر مہلک" عسکری ساز و سامان کی فروخت پر عائد پابندی جزوی طور پر ایک سال کے لیے اٹھا لی ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے قبرص پر یہ پابندی 1987ء میں عائد کی گئی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قبرص کے صدر نیکوس اناستاسیادس کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس طرح غیر مہلک دفاعی مواد کی برآمد ، از سر نو برآمد اور از سر نو منتقلی
    فرانسیسی صدر ماکروں عراقی ’’خود مختاری‘‘ بچانے بغداد پہنچ گئے

    فرانسیسی صدر ماکروں عراقی ’’خود مختاری‘‘ بچانے بغداد پہنچ گئے

    Wed, 02 Sep 2020 17:44:55 
    عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں آج بدھ کے روز بغداد پہنچ گئے۔ یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد عراق کی خود مختاری کو یقینی بنانے میں اس کی مدد کرنا ہے جو اس وقت خود کو دو حلیفوں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے بیچ پا رہا ہے۔ ماکروں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو روز گزارنے کے بعد بغداد پہنچے۔ یہاں وہ چند گھنٹے گزاریں گے اور اس دوران اہم تری
    وفاقی ادارے بد امنی کے واقعات کی تحقیقات کریں گے: صدر ٹرمپ

    وفاقی ادارے بد امنی کے واقعات کی تحقیقات کریں گے: صدر ٹرمپ

    Wed, 02 Sep 2020 17:31:28 
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ انصاف (ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس) ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدامنی کے واقعات کی تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں بدامنی کے واقعات پر وفاقی اداروں کی کارروائی میں 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 100 افراد کو ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں حراست میں لیا گی
    کرونا بحران: ایک ارب طلبہ کی اسکولوں میں واپسی غیر یقینی

    کرونا بحران: ایک ارب طلبہ کی اسکولوں میں واپسی غیر یقینی

    Wed, 02 Sep 2020 17:28:12 
     کرونا وائرس کے بحران نے دنیا کے کئی ترقی پذیر خطوں میں نوجوان نسل کے لیے تعلیمی مواقعوں کو محدود کر دیا ہے اور ان کے لیے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے امکانات بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔