ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     تمل ناڈو کے کانگریس رکن پارلیمنٹ وسنت کمار کا کورونا سے انتقال

    تمل ناڈو کے کانگریس رکن پارلیمنٹ وسنت کمار کا کورونا سے انتقال

    Sat, 29 Aug 2020 11:11:52 
    تمل ناڈو کے کنیاکماری سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ایچ. وسنت کمار کا آج اپولو اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ کورونا انفیکشن کی زد میں تھے اور کچھ دنوں سے اپولو اسپتال میں ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 2019 میں پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے وسنت کمار کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد گزشتہ 10 اگست کو اپولو اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
    نوکرشاہی جہاد: سُدرشن ٹی وی کے شو پر ’قبل از نشریات‘ روک لگانے پر سپریم کورٹ کا انکار؛ سدرشن ٹی وی کو جاری کی نوٹس

    نوکرشاہی جہاد: سُدرشن ٹی وی کے شو پر ’قبل از نشریات‘ روک لگانے پر سپریم کورٹ کا انکار؛ سدرشن ٹی وی کو جاری کی نوٹس

    Sat, 29 Aug 2020 11:07:00 
    سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز سدرشن ٹی وی کے متنازعہ مسلم مخالف شو پر قبل از نشریات روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اس پروگرام میں مبینہ طور پر یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) میں مسلمانوں کے انتخاب سوال اٹھائے تھے اور اسے فرقہ وارانہ رنگ دیا گیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور کے ایم جوزف پر مشتمل بنچ نے فیروز اقبال خان کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ عدالت کو 49 سیکنڈ کے کلپ کی غیر مصد
    کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی صحت کے مد نظر برلن میں بڑے مظاہروں پرپابندی

    کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی صحت کے مد نظر برلن میں بڑے مظاہروں پرپابندی

    Thu, 27 Aug 2020 19:29:13 
    کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں کے خلاف جرمن دارالحکومت برلن میں سنیچر کے روز ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر مقامی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔ برلن کے وزیر داخلہ اینڈریاس جیسیل کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یکم اگست کو بھی اسی طرح کے ایک مظاہرے کے دوران کورونا وائرس کی وبا پر شک کرنے والوں نے دانستہ طور پر حفظان صحت سے متعلق تمام اصو
    عراقی حزب اللہ کی امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

    عراقی حزب اللہ کی امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

    Thu, 27 Aug 2020 18:55:27 
    عراقی حزب اللہ ملیشیا نے ایک بار پھر ملک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ملیشیا کے سیکورٹی ذمے دار ابو علی العسکری نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں امریکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران نواز عراقی ملیشیا کی جانب سے حالیہ عرصے میں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے عسکری اڈوں کو کئی بار کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
     ترکی اور یونان کو مکالمے کا پابند رہنا چاہیے : ٹرمپ

    ترکی اور یونان کو مکالمے کا پابند رہنا چاہیے : ٹرمپ

    Thu, 27 Aug 2020 18:51:54 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونان اور ترکی کے درمیان قائم حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف یونان کے وزیر اعظم کریاکس میٹسوٹاکس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سامنے آیا۔ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بحیرہ روم کے مشرق میں توانائی کے وسائل میں اپنے حقوق سے متعلق تنازع کے حوالے سے بات چیت کریں۔
    سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیوں کی تجدید سے انکار

    سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیوں کی تجدید سے انکار

    Thu, 27 Aug 2020 17:43:50 
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے منگل کے روز کہا ہے کہ 15 رکنی اس کونسل میں ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے اور وہ امریکہ کے اس مطالبے پر کوئی ایکشن نہیں لیں گے جس میں ایران پر پابندیاں دوبارہ لگانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے صدر دیان تریانسیا دجانی نے، جو اس عالمی ادارے کے لیے انڈونیشیا کے سفیر ہیں، کہا ہے کہ مجھے واضح طور پر علم ہے کہ اس
    عمران خان اور عبداللہ عبداللہ کی افغان امن عمل پر بات چیت‎

    عمران خان اور عبداللہ عبداللہ کی افغان امن عمل پر بات چیت‎

    Thu, 27 Aug 2020 17:38:33 
    پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے درمیان بدھ کو افغان امن عمل آگے بڑھانے کے سلسلے میں فون پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا منتظر ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو افغان
    پاکستان کا مجموعی قرضہ 36 کھرب روپے، وزیرِ اعظم معاشی صورتِ حال سے مطمئن

    پاکستان کا مجموعی قرضہ 36 کھرب روپے، وزیرِ اعظم معاشی صورتِ حال سے مطمئن

    Thu, 27 Aug 2020 17:20:32 
    پاکستان پر قرض کا مجموعی حجم 36 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے جو ملک کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا 87 فی صد بنتا ہے۔
    میڈیا کی زہر افشانی: سپریم کورٹ میں سماعت آج، مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر جمعیۃ علماء کا جواب داخل

    میڈیا کی زہر افشانی: سپریم کورٹ میں سماعت آج، مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر جمعیۃ علماء کا جواب داخل

    Thu, 27 Aug 2020 11:21:38 
    مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر 27 اگست کو سماعت ہوگی۔ گذشتہ شام سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری فہرست میں یہ بات بتائی گئی۔