Thu, 02 Feb 2017 10:55:30
سری لنکا کی پولیس نے صدر ماتھیری پالا سری سینا کی موت سے متعلق متعدد پیش گوئیاں کرنے والے نجومی کو گرفتار کرنے کا بتایا ہے۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ وجیتھا روہانا وجے مْنی کو عوام کو گمراہ کرنے والی غلط پیش گوئیاں کرنے کے الزام میں منگل کو تحویل میں لیا گیا تھا۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:54:21
جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے سربراہ اور اگلے عام الیکشن میں سربراہ حکومت کے عہدے کے لیے موجودہ قدامت پسند چانسلر انگیلا میرکل کے حریف امیدوار مارٹن شْلس نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’غیر امریکی‘ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:51:33
لقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کیا گیا حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ صریحاً ناقابل قبول ہے اور ٹرمپ انتظامیہ ایسے اقدام سے صرف نظر نہیں کرے گی۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:47:22
دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر یکم فروری بدھ کو علی الصبح جرمن پولیس نے صوبے ہیسے میں 54 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی میں ایک ہزار ایک سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:41:47
)امریکا کے مشہور عالم سپر اسٹار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے پہلی بار جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اس وقت اس کی عصمت دری کی تھی جب اس کی عمر 14 سال تھی۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:35:40
شدت پسند تنظیم ’داعش‘ میں یرغمال بنائے گئے مخالفین کے نہایت بے رحمی کے ساتھ سرقلم کرنے میں ملوث قرار دیے جانے والے جنگجو ’ابو سیاف‘ کو عراق کے شہر نینویٰ میں قتل کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:28:55
برازیل میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ یہ واقعہ Limoeiro de Anadia کے ایک چرچ میں پیش آیا جہاں مذکورہ مسلح شخص خاموشی کے ساتھ دولہا اور دلہن کے پیچھے چلتا ہوا آیا اور پھر اچانک پستول نکال کر مہمانوں پر فائرنگ کر ڈالی۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:26:02
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھرمیں کالی پتی [چائے] کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے پیکٹ انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور ان سے کینسر جیسے جان لیوا مرض کے لاحق ہونے کے خطرات بھی موجود ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy