Fri, 24 Mar 2017 19:07:35
مہاندی کو لے کر چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کے درمیان اٹھے تنازعہ کے معاملے کو لے کر اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔اس پر اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیاہے۔اڑیسہ حکومت کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے کے مطالبے پر سی جے آئی جے ایس کھیہر نے سماعت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس دوران چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے وکیل اتل جھا بھی موجود تھے۔عرضی میں اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ سے مط
View more
Fri, 24 Mar 2017 19:03:30
مہاراشٹر میں سیکورٹی کے مطالبہ کو لے کر چل رہی ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت میں دہلی کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد وزیر صحت جے پی نڈا نے مہاراشٹر حکومت سے ڈاکٹروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام پر واپس آئیں۔ساتھ ہی ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹروں کو سیکورٹی مہیا کرائیں۔اس سے پہلے پیر کو بی جے پی کے راجیہ سبھا م
View more
Fri, 24 Mar 2017 15:33:35
عام آدمی پارٹی (آپ)کے 21ممبران اسمبلی کی رکنیت پر منڈلا رہے خطرے کے بعد جمعرات کو اس فہرست میں پارٹی کے 11اور ممبران اسمبلی کے نام بھی جڑ گئے ہیں۔دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے صدر پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر آفس آف پرافٹ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے 11ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی نے جن 11اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اس میں سنجیو جھا (براڑی)،
View more
Fri, 24 Mar 2017 12:30:35
بامبے ہائی کورٹ نے ریاست کے تمام ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرکے واپس کام پر جانے کی ہدایت دی ہے، اسی لیے اب تمام ڈاکٹر ہڑتال ختم کرکے کام پر لوٹ آئیں گے۔ہائی کورٹ نے ان ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ ہڑتال پر جانے سے پہلے وہ اپنی حلف کو یاد کریں اور فوری طور پر کام پر لوٹ آئیں۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے عدالت کو اپنی ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔غور طلب ہے کہ ریاست کے ڈاکٹر کچھ دن پہلے ہڑتال پر چلے گئے تھے، ا
View more
Fri, 24 Mar 2017 12:20:05
لوک سبھا میں جمعرات کو چنڈی گڑھ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کی مانگ کی گئی۔سی پی ایم کے ایم پی راجیش نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج بھگت سنگھ، راجگرو اور سکھ دیو کی یوم شہادت ہے۔حکومت کو اس موقع پر چنڈی گڑھ واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم بھگت سنگھ کے نام پر کرنا چاہئے
View more
Fri, 24 Mar 2017 12:13:52
مسلم راشٹریہ منچ کے جوائنٹ کنوینر مہیرج دھون نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا مندر تھا تو مسلمان اس کی حمایت کریں۔ مسلمان کسی کی پوجا میں خلل مت ڈالیں اور دوسرے کے دین کی عزت کریں۔ حضرت گنج میں واقع امبیڈکر مہاسبھا کے آڈیٹوریم میں ”آؤ ایودھیا ووادسلجھائیں“ کے بینر تلے منعقدہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیف اسپیکر کے طور پر پہنچے مسلم قومی پلیٹ فارم کے شریک کنوینر مہیرج دھوج نے کہا کہ
View more
Thu, 23 Mar 2017 23:34:37
الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عوام کی نجی زندگی اور دیگر امور کو بہت زیادہ اچھالے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایاکہ اس سلسلے پر روک لگانے اور کارروائی کرنے کیلئے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ضوابط کے تحت ریاستی اور ضلعی سطح پر ایک نگرانی کمیٹی قائم کی جائے گی۔کسی بھی الیکٹرانک ٹی وی چینل کی طرف سے اگر عوام کو ایسی شکایت کا سامنا ہے تو وہ اس کمیٹی سے شکایت کرسکتے ہیں۔اسی طرح
View more
Thu, 23 Mar 2017 23:15:17
ریاست بھر میں بے گھر، درج فہرست طبقات کو عرضی دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔ یہ بات آج وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے بتائی۔ اسمبلی میں وقفہئ سوالات کے دوران ہمپنا گوڈا بادرلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے گھر درج فہرست طبقات کی طرف سے درخواست دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت نے اپنی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے 200کروڑ روپے
View more
Thu, 23 Mar 2017 23:08:48
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کو سلجھانے کیلئے انہیں فروغ ہنر کی تربیت دینے خصوصی مراکز قائم کرکے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو ہنر مندی کی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایوان بالا میں وقفہئ سوالات کے دوران کانگریس کے کے سی کونڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ریاست میں بے روزگاری کا مسئلہ ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق بے روز
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy