ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سکم میں سیلاب سے 56 افراد ہلاک، 3 ہزار سیاح پھنس گئے

    سکم میں سیلاب سے 56 افراد ہلاک، 3 ہزار سیاح پھنس گئے

    Sat, 07 Oct 2023 17:38:48 
      سکم میں تیستا ندی میں اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور چار دن گزرنے کے بعد بھی مٹی اور ملبے سے لاشیں مل رہی ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سیلابی آفت کے سبب بڑی تعداد میں جانی نقصان بھی ہوا ہے اور اب تک 56 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تیس سے ​​زائد لاشیں مغربی بنگال میں تیستا ندی کے طاس سے برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج کے 22 جوان لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے 7 ک
     صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلورو میں احتجاجی مظاہرہ

     صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلورو میں احتجاجی مظاہرہ

    Sat, 07 Oct 2023 17:30:58 
    جرنلزم دہشت گردی نہیں ہے اور نہ ہی جرنلسٹس دہشت گرد ہیں، تو پھر مودی و امت شاہ ان سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ اس طرح کے نعروں کے ساتھ شہر بنگلور کے فریڈم پارک میں کئی صحافی، اہم شخصیات و سماجی کارکنان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا. اس احتجاج میں شرکاء نے کہا کہ مودی و امت شاہ 2024 کے انتخابات کی ہار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی لئے جرنلسٹس پر حملاور ہیں تاکہ ان میں خوف پھیلایا جائے
    کمٹہ کے مرجان میں جشن میلاد کے دوران پیش آیا قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ، ایک شخص گرفتار 

    کمٹہ کے مرجان میں جشن میلاد کے دوران پیش آیا قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ، ایک شخص گرفتار 

    Sat, 07 Oct 2023 13:12:18 
    کمٹہ تعلقہ کے مرجان میں جماعت المسلمین کمیٹی کی طرف سے منعقدہ جشن میلاد النبی کے دوران قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور مزید چار افراد کو تلاش کر رہی ہے ۔
    اقلیتی طلبہ کی پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب 30 نومبر آخری تاریخ

    اقلیتی طلبہ کی پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب 30 نومبر آخری تاریخ

    Sat, 07 Oct 2023 13:01:00 
    تعلیمی سال 2023-24 کے دوران اقلیتی طلبہ کو دی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کی گئی جس کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے ۔
    اڈپی کی ندی میں کچرا پھینکنے والے پر لگا 10 ہزار روپے جرمانہ 

    اڈپی کی ندی میں کچرا پھینکنے والے پر لگا 10 ہزار روپے جرمانہ 

    Sat, 07 Oct 2023 12:57:02 
    سڑک کنارے اور ندی نالوں میں کوڑا کچرا پھینکنا اتنا عام ہوگیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور گندگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے ماحول کو پاک و صاف رکھنے کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کی تمام کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے ۔ ایسے میں اپنے اپنے علاقے میں عوام اگر ذرا سی بیداری دکھائیں تو اس مسئلہ سے نپٹنے میں آسانی ہو سکتی ہے ۔ 
    چھتیس گڑھ میں دوبارہ کانگریس حکومت بنی تو کرائی جائے گی ذات پر مبنی مردم شماری: پرینکا گاندھی

    چھتیس گڑھ میں دوبارہ کانگریس حکومت بنی تو کرائی جائے گی ذات پر مبنی مردم شماری: پرینکا گاندھی

    Sat, 07 Oct 2023 12:41:43 
    ’’چھتیس گڑھ میں دوبارہ کانگریس حکومت بنی تو بہار کی طرح ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں 10 لاکھ رہائش غریبوں کو دی جائیں گی۔‘‘ یہ وعدہ آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس دوران چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آج اس ریاست کے ترقیاتی ماڈل کا تذکرہ پورے ملک میں ہو رہا ہے۔
    پاکستان کا کرکٹ  ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: نیدرلینڈس کو 81 رنوں سے دی شکست

    پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: نیدرلینڈس کو 81 رنوں سے دی شکست

    Sat, 07 Oct 2023 12:37:07 
    کرکٹ عالمی کپ میں آج پاکستان نے فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ نیدرلینڈس کو پاکستان نے 81 رنوں کے بڑے فرق سے شکست ہرا دیا، لیکن کچھ لمحات ایسے ضرور آئے جب پاکستان مشکل میں نظر آ رہی تھی۔ نیدرلینڈس کے بلے بازوں وکرم جیت سنگھ اور باس ڈی لیڈ کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے نصف سنچری اسکور کی، حالانکہ یہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔
    عالمی کپ 2023:  نیوزی لینڈ  نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی،ڈیون کانوے اور  رچن رویندر کی خطرناک بلے بازی

    عالمی کپ 2023: نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی،ڈیون کانوے اور رچن رویندر کی خطرناک بلے بازی

    Sat, 07 Oct 2023 12:22:37 
    آئی سی سی عالمی کپ 2023 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چمپئن انگلینڈ اور 2019 عالمی کپ کے فائنل میں شکست خوردہ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ آج کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے بہ آسانی شکست دے کر نیوزی لینڈ نے 2019 عالمی کپ کے فائنل میں ہار کا بدلا لے لیا۔ آج ڈیون کانوے اور رچن رویندر نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنوں کا ایسا طوفان لایا کہ انگلینڈ کا کوئی بھی گیندباز اس میں سنبھل
    تلنگانہ انتخاب سے قبل بی آر ایس کو لگا جھٹکا، 2 سینئر لیڈران 100 سے زائد حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

    تلنگانہ انتخاب سے قبل بی آر ایس کو لگا جھٹکا، 2 سینئر لیڈران 100 سے زائد حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

    Sat, 07 Oct 2023 12:18:08 
    تلنگانہ اسمبلی انتخاب سے پہلے ریاست میں برسراقتدار کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو ایک زوردار جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے دو سینئر لیڈران کاسیریڈی نارائن ریڈی اور ٹھاکر بالاجی سنگھ 100 سے زائد موجودہ اور سابق منتخب نمائندوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنی رہائش پر دونوں لیڈروں کو ان کے تقریباً 100 حامیوں کے ساتھ کانگ