Sat, 03 Feb 2024 20:43:01
آل انڈیا کونکنی کھاروی مہا جنا سبھا کے صدر موہن باناولیکر اور جنرل سیکریٹری کرشنا تانڈیل نے کاسرکوڈ ٹونکا میں پرامن طریقے پر احتجاج کر رہے ہیں بے گناہ ماہی گیروں پر ظلم و ستم کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی کڑی مذمت کی ہے ۔
View more
Sat, 03 Feb 2024 20:39:28
ضلع کانگریس صدر آر ایچ نائک نے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور بی جے پی لیڈران سے پوچھا کہ ڈاکٹر چترنجن اور تیمپّا نائک کا جو قتل ہوا تھا اس پر اب ان لوگوں نے کیوں خاموشی اختیار کی ہے ؟
View more
Sat, 03 Feb 2024 20:33:49
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بدریہ کالونی میں رہائش پزیر مشریہ نامی خاتون اپنی دو سالہ بچی سمیت شوہر کے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔
View more
Sat, 03 Feb 2024 20:28:29
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پھر ایک بری خبر ملی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی شادی کو پاکستانی عدالت نے ناجائز یعنی غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 7-7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں ہوئی سماعت کے بعد سنایا۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 21:40:39
جنوبی ناروے میں جمعہ کو حکام نے ژالہ باری اور چٹان کھسکنے جیسے واقعات کے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے۔ اس خطے کے تمام ممالک میں خراب موسم کا قہر جاری ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سڑکوں کو مختصر انتباہ کے بعد بند کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ۱۹۹۲ء کے بعد ناروے کےسب سے طاقتور طوفان کے سبب ۲۰۰؍ مسافروں کو ہوائی اڈے ہی پر سونے پر مجبور ہونا پڑا جس کے بعد جمعہ کو ٹرومسو ہوائی اڈے پر
View more
Fri, 02 Feb 2024 21:33:55
ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں نے فوج اور ایئرفورس میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کرنے کا ایک سنہرا سپنا دیکھا تھا۔ اپنے خوابوں کی تعبیر کو حاصل کرنے لیے انہوں نے سخت محنت بھی کی۔ بھرتی کی راہ میں آنے والے دو پڑاؤبھی پار کر لیے تھے لیکن مرکزی حکومت نے اسی وقت اگنی پتھ اسکیم ان ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کا خواب چکنا چور کردیا۔ دہلی کے جنتر منتر پر خون کو منجمد کر دینے والی سردی میں
View more
Fri, 02 Feb 2024 21:07:38
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست کو بقایہ رقم کی ادائیگی نہ کیے جانے پر دھرنا و مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے انھوں نے سماجی فلاحی منصوبوں کے لیے ریاست کے بقایہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اور جمعہ کو کولکاتا میں دھرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کے لیڈران کے ساتھ میدان علاقہ میں بی آر امبیڈکر
View more
Fri, 02 Feb 2024 21:04:28
چنڈی گڑھ میئر انتخاب کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ عآپ کونسلر کی اس عرضی پر غور کرنے کے لیے متفق ہو گیا ہے جس میں میئر انتخاب معاملہ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس عرضی میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ کا میئر انتخاب پھر سے کرانے کی گزارش پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy