Mon, 05 Feb 2024 19:23:10
مضافاتی علاقے اومبتو کیرے میں ایک کرکٹ میچ کے دوران عجیب واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹسمین نے جب زبردست شاٹ لگاتے ہوئے چھکا مارا تو بال سیدھے شہد کے چھتے سے ٹکرایا اس سے بپھری ہوئی مکھیوں نے کھلاڑیوں سمیت میدان میں موجود لوگوں کے چھکے چھڑا دئے اور انہیں جان بچانے کے لئے یہاں وہاں بھاگنا پڑا۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 19:20:32
نامدھاری سماج کے گرو وندنا پروگرام سے متعلق فلیکس بینر کو آگ لگانے والے 2 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن کی شناخت روی مراٹھی اور کرشنا مراٹھی کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:59:26
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)- کانگریس مخلوط حکومت نے چمپائی سورین کی قیادت میں پیر کو جھارکھنڈ اسمبلی میں منعقدہ فلور ٹیسٹ میں جیت درج کرلی جس کے ساتھ ہی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:56:34
ای ڈ ی کی کارروائی کے خلاف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ای ڈ ی سے جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنی عرضداشت میں ای ڈ ی کے ذریعے اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:53:20
) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حالانکہ ڈبل سنچری میکر یشسوی جیسوال کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے پہلی اننگ میں شاندار 20
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:46:10
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے میڈیا کو ’مودی متر‘ بتاتے ہوئے ان پر سچ چھپانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک کو سچ بتانے کے لیے ستیہ گرہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی کے ’میڈیا متر‘ آپ کو کبھی ملک کے بارے میں سچ نہیں بتائیں گے، اب ہمیں ملک کو سچ بتانے کے لیے ستیہ گرہ کرنا پڑے گا۔‘‘
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:43:25
چنڈی گڑھ میئر الیکشن معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی اور پورے واقعہ پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے حیرانی ظاہر کی۔ انھوں نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ثبوتوں پر غور کرنے کے بعد کہا کہ یہ صاف لگ رہا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپر کو نقصان پہنچایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ سوالبھی اٹھایا کہ کیا اسی طرح سے انتخاب کا انعقاد ہوتا ہے۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:35:01
کانگریس لیڈر ششی تھرور کا ماننا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا بی جے پی کے حق میں قلیل مدتی اثر پڑے گا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اس موضوع سے حکمراں جماعت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وہ جے پور لٹریچر فیسٹول (جے ایل ایف) میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 18:30:37
کا نگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بے روزگاری، مہنگائی، تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات کے حوالہ سے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظم طریقے سے جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy