Thu, 28 Jul 2016 11:58:00
مصر میں الازہر کے سینئر علماء کی کمیٹی نے متفقہ طورپرتحریر شدہ خطبے کے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے جس کا فیصلہ مصری وزارت اوقاف کی جانب سے کیا گیا۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:54:33
امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بروکلن کی عدالت نے ایک لبنانی شخص پر جعلی امریکی کرنسی تقسیم کرنے کے منصوبے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:51:13
یورپی یونین نے منگل کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اپنی تمام ترسرگرمیوں کو روک دے اور مشرق وسطی کے لیے چار فریقی کمیٹی کی اپیل کا جواب دے جس میں تل ابیب حکومت کو آبادکاری کی پالیسی ترک کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:45:41
یمن کے صوبے الجوف کے دو علاقوں المصلوب اور العقبہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حوثی کمانڈر مبخوت الحصان نے خود کو اپنے ساتھیوں سمیت عوامی مزاحمت کاروں کے حوالے کر دیا۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:37:01
ریو اولمپکس سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ میں پہلوان نرسنگھ یادو کے پازیٹو پائے جانے سے منسلک معاملے میں وزیر کھیل نے آج کہا کہ اس معاملے میں نیشنل ڈوپنگ مخالف ایجنسی(ناڈا)کے پینل کی جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:29:42
فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے نارمنڈی کیعلاقے میں واقع سینٹ ایتین دو فارغے چرچ میں دہشت گردی کے تازہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں دولت اسلامیہ داعش کہلوانے والی تنظیم ملوث ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:26:14
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے قاہرہ میں منگل کے روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور ان سے اُبھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:21:50
ترک صدر نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی ترکی واپسی کے بدلے مالی معاونت سے متعلق معاہدے پر یورپی یونین نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں جبکہ یورپی یونین نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:18:02
شام کے کُرد اکثریتی شہر قامِشلی میں دوہرے بم حملے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ ایک طاقتور بم دھماکے کے باعث ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy