Fri, 29 Jul 2016 16:25:40
کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن میں ابھی تک آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ہزار تین سو اکسٹھ ملزمان کوگرفتارکیاجا چکا ہے۔ ان ملزمان نے مجموعی طور پر سات ہزار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:22:47
چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد اپنی حکومت کی مہاجر دوست پالیسی تبدیل کرنے کے مطالبات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں اور تشدد سے بھاگنے والوں کو جرمنی میں پناہ دی جائے گی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:22:18
ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ایف آئی آر کے اندراج پر روک لگانے کیلئے لوک آیوکتہ کے آئی جی پی پرنب موہنتی اور ریاستی انٹلی جنس کے اڈیشنل جنرل آف پولیس اے ایم پرساد کی طرف سے ہائی کورٹ میں دائر عرضی واپس لے لی گئی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:19:13
امریکاکی سابق سیکرٹری خارجہ ہیلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بطور صدارتی امیدوار اپنی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے عزم ظاہرکیاہے کہ وہ پورے امریکا کی صدرہوں گی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:14:40
القاعدہ نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں شام میں سرگرم اپنے اتحادی گروپ النصرہ فرنٹ سے کہا ہے کہ اب وہ ان کے ساتھ تعاون اور رابطے ختم کر دے تاکہ اس کا اپنا اتحاد قائم رہ سکے اور وہ شام میں جہادی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:12:46
پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ایک ہندو شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس جنوبی شہر میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے مبینہ طور پر جلائے جانے پر گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی پائی جا رہی تھی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:09:21
ترک فوج کے ڈیڑھ سو جنرل ملازمت سے برخاست جب کہ سو سے زائد ٹیلی وژن، ریڈیو اسٹیشن اور اخبارات بھی بندکردیے گئے ہیں۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع کی جانے والی ان کارروائیوں کو تطہیری عمل قراردیاجارہاہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:05:20
اطالوی حکومت نے بحیرۂ روم عبور کر کے اٹلی کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو اس سفر کے خطرات سے آگاہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے ایک بھرپور میڈیا مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:04:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا آج صبح اپنے سخت علیل فرزند راکیش کی عیادت کیلئے بلجیم روانہ ہوگئے۔ بلجیم کے شہر آنٹورک کی یونیورسٹی اسپتال میں راکیش زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ان کی بیوی پوترا،وزیراعلیٰ پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق، پارلیمانی سکریٹری کووند راج ودیگر بھی بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy