ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    منشیات کے خلاف جنگ، فلپائن پولیس کے حوصلے جوان

    منشیات کے خلاف جنگ، فلپائن پولیس کے حوصلے جوان

    Wed, 24 Aug 2016 11:56:19 
    فلپائن پولیس کے ڈائریکٹر جنرل رونالڈ ڈیلا روزا کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران اب تک 756 مشتبہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس پولیس آپریشن کو ڈبل بیرل کا نام دیا گیا ہے۔
    تھائی لینڈ کی جیل میں تشدد کیا گیا، ایغور قیدیوں کا الزام

    تھائی لینڈ کی جیل میں تشدد کیا گیا، ایغور قیدیوں کا الزام

    Wed, 24 Aug 2016 11:51:22 
    بنکاک کے مشہور ہندو مندر پر بم حملے میں ملوث خیال کیے جانے والے دو ایغور باشندوں کی عدالتی کارروائی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ملتوی کر دی گئی۔ اِس مقدمے میں اگلی پیشی پندرہ اور سولہ سمتبر کو ہو گی۔
    کیمیائی حملوں کی تحقیقات، اسد حکومت کے تابوت میں آخری کیل؟

    کیمیائی حملوں کی تحقیقات، اسد حکومت کے تابوت میں آخری کیل؟

    Wed, 24 Aug 2016 11:48:50 
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشترکہ تحقیقاتی میکانزم (جے آئی ایم)کے تحت ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی، جس کا مقصد سن 2014-15کے درمیانی عرصے میں بعض شامی دیہات میں مبینہ کیمیائی گیس کے حملوں کی تحقیقات اور ان کے ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔سفارت کاروں کے مطابق ان تحققیات میں صدر اسد کی فورسز کی طرف براہ راست اشارے جاتے ہیں۔
    فلسطینی احتجاجیوں نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کا مقامی دفتر بند کر دیا

    فلسطینی احتجاجیوں نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کا مقامی دفتر بند کر دیا

    Wed, 24 Aug 2016 11:44:45 
    اسرائیلی جیل میں 70دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی بلال کاید کے معاملے میں لا پرواہی برتنے پر فلسطینی شہریوں میں اقوام متحدہ کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔کل سوموار کو سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے رام اللہ میں قائم اقوام متحدہ کے مقامی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
    ڈاکو صفت صہیونی فوجیوں نے نہتی فلسطینی خاتون لوٹ لی

    ڈاکو صفت صہیونی فوجیوں نے نہتی فلسطینی خاتون لوٹ لی

    Wed, 24 Aug 2016 11:42:17 
    نہتے فلسطینیوں کی لوٹ مارصہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ صہیونی گماشتوں کے لوٹ مار کا شکار ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن بنی ہیں جو اردن سے واپس غرب اردن میں داخل ہو رہی تھیں کہ قابض فورسز نے نہ صرف خاتون کو گرفتار کر کے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ اس کے پرس میں موجود نقدی اس سے چھین لی۔
    سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

    سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

    Wed, 24 Aug 2016 11:38:58 
    اسرائیلی جیلوں میں سات ماہ تک انتظامی حراست میں رہنے والے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری کو رہا کر دیا گیا۔52سالہ عیسیٰ الجعبری مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
    سوئیڈن میں دستی بم کے حملے میں ایک بچہ ہلاک

    سوئیڈن میں دستی بم کے حملے میں ایک بچہ ہلاک

    Wed, 24 Aug 2016 11:31:57 
    سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔برطانیہ کے شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والے یوسف وارسامے اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے اور وہاں ایک کمرے میں سو رہے تھے۔
    منڈگوڈ میں بی جے پی کی ترنگا یاترا

    منڈگوڈ میں بی جے پی کی ترنگا یاترا

    Tue, 23 Aug 2016 21:28:26 
    ہندوستان کی آزادی کے لئے جان نچھاور کرنے والے شہیدوں اور ملک کی سلامتی اور تحفظ میں سرگرم رہنے والے فوجیوں کے احترام کا شعور عوام میں بیدار کرنے کے لئے بی جے پی منڈگوڈ تعلقہ نے ترنگا یاترا کے نام سے ایک بائک ریالی کا اہتمام کیا جو شہر کے اہم راستوں سے گزری۔منڈگوڈ تعلقہ بی جے پی صدر گوُڈپا کاتور،سابق ایم ایل اے مسٹر وی ایس پاٹل کے علاوہ بی جے پی کے بہت سارے قائدین اس ریالی میں شریک رہے۔
    شرپسند گؤ رکشکوں سے عوام ہوشیار رہیں: رمناتھ رائے

    شرپسند گؤ رکشکوں سے عوام ہوشیار رہیں: رمناتھ رائے

    Tue, 23 Aug 2016 20:51:42 
    ریاستی وزیر جنگلات بی رمناتھ رائے نے مذہب کے نام پر سماج میں کچھ عناصر کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ گؤ رکشا کے نام پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے کے ساتھ بے قصوروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔