ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بھکاریوں کی فلاح کے لئے مختص رقم کا غیر قانونی استعمال۔۔۔ گرام پنچایتوں کے خلاف قانونی کارروائی

    بھکاریوں کی فلاح کے لئے مختص رقم کا غیر قانونی استعمال۔۔۔ گرام پنچایتوں کے خلاف قانونی کارروائی

    Sat, 27 Aug 2016 21:15:59 
    گرام پنچایت کی حدود میں جو زمینیں اور مکانات کا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اس میں مختلف سرکاری اسکیموں کے لئے ٹیکس اور سر چارج شامل رہتاہے۔اس کے اندربھکاریوں کے لئے سر چارج بھی شامل ہے۔اس زمرے میں وصول ہونے والے سر چارج کی رقم کو گرام پنچایتوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کے بعد ان گرام پنچایتوں کے خلاف سرکار کی طرف سے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    بی ایس این ایل کی طرف سے ضلع اُترکنڑا کے دس نئے مقامات پر وائی فائی کی سہولت

    بی ایس این ایل کی طرف سے ضلع اُترکنڑا کے دس نئے مقامات پر وائی فائی کی سہولت

    Sat, 27 Aug 2016 20:54:33 
    بی ایس این ایل کے جنرل منیجر جی آر روی کے مطابق ضلع شمالی کینرا کے مزید دس نئے مقامات پرجلد ہی وائی فائی کی عام سہولت فراہم کی جائے گی۔
    راجستھان بجلی کے شعبے میں خود کفیل ہے : وزیرتوانائی کا دعوی 

    راجستھان بجلی کے شعبے میں خود کفیل ہے : وزیرتوانائی کا دعوی 

    Sat, 27 Aug 2016 16:26:41 
    راجستھان کے وزیر مملکت برائے توانائی پشپیندر سنگھ رناوت نے کہا کہ ریاست بجلی کے شعبے میں خود کفیل ہو گئی ہے اور شمسی توانائی کی پیداوار کے میدان میں راجستھان سبھی ریاستوں سے آگے ہے۔
    کشمیر کو لے کر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے :محبوبہ

    کشمیر کو لے کر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے :محبوبہ

    Sat, 27 Aug 2016 16:25:06 
    جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ کشمیر میں سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کے مقصد سے مذاکرات کاروں کا ایک ادارہ جاتی نظام تشکیل دیا جانا چاہیے جو ملک کے اندر فریقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پالیسی کو آگے بڑھائے۔
    فرانس میں برقعہ پر عائد پابندی معطل، میئرز پر دباؤ

    فرانس میں برقعہ پر عائد پابندی معطل، میئرز پر دباؤ

    Sat, 27 Aug 2016 16:21:43 
    فرانسیسی کورٹ کی جانب سے ساحلی قبصے ویلنو لوبٹ میں برقعہ پر عائد متنازع پابندی کے معطل ہونے کے بعد میئرز کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر توجہ دیں تاہم اس پر پابندی عائد کرنے والے 26میں سے تین میئرز کا کہنا ہے کہ وہ اس پابندی کو برقرار رکھیں گے۔
    کینیڈا:بزرگ جوڑا علیحدہ رہنے پر مجبور

    کینیڈا:بزرگ جوڑا علیحدہ رہنے پر مجبور

    Sat, 27 Aug 2016 16:19:43 
    کینیڈا میں گذشتہ 62برسوں سے ساتھ رہنے والے ایک بزرگ میاں بیوی کی جوڑی پچھلے کئی ماہ سے الگ الگ کیئر ہومز میں رہنے پر مجبور ہے۔83سالہ گوٹچاک اولفرام اور 81برس کی ان کی بیوی انیتا کی تصویر جب ان کی پوتی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہ وائرل ہوگئی۔29سالہ اشلے بائرک کا کہنا ہے کہ چونکہ برٹش کولمبیا کے سرے علاقے میں ان کے دادا دادی کے لیے ایک ہی کیئر ہوم میں کمرہ دستیاب نہیں ہے اس لیے وہ الگ الگ رہنے پر
    خواجہ سراؤں کو یونیورسٹی ٹوائلٹ استعمال کرنے کی اجازت

    خواجہ سراؤں کو یونیورسٹی ٹوائلٹ استعمال کرنے کی اجازت

    Sat, 27 Aug 2016 16:17:31 
    امریکہ میں ایک عدالت نے نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر یعنی خواجہ سرا طلبا اور ملازمین کو ان ٹوائلٹ کو استعمال کرنے کی اجازت دے جو ان کی شناخت سے مطابقت رکھتے ہوں۔
    اٹلی:زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ

    اٹلی:زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ

    Sat, 27 Aug 2016 16:14:46 
    اٹلی میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے 278افراد کے یاد میں سنیچر کو قومی سطح پر یوم سوگ منایاگیا ہے۔اٹلی کے وسطی حصے میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
    بنگلہ دیش:ڈھاکہ کیفے حملے کا منصوبہ ساز ہلاک

    بنگلہ دیش:ڈھاکہ کیفے حملے کا منصوبہ ساز ہلاک

    Sat, 27 Aug 2016 16:12:11 
    بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چار شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں گذشتہ ماہ دارالحکومت میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والی کالعدم تنظیم کا مبینہ منصوبہ ساز تمیم چوہدری بھی شامل ہے۔