Sat, 01 Oct 2016 12:32:19
پٹنہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایک اہم فیصلے میں نابالغہ سے ریپ کے ملزم نوادہ کے آر جے ڈی ممبر اسمبلی راج بلبھ یادو کو ضمانت دے دی۔راج بلبھ یادو ابھی نالندہ کے بہارشریف کی جیل میں بند ہیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:29:23
وزیر اعلی نتیش کمار نے کٹیہار کے سابق ایم پی یوراج جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوراج جی کا سوشلزم اور سیاست کے میدان میں اہم کردار ادا تھا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:26:56
پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے اگلے ماہ ہندوستان کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔’’ریڈیو پاکستان‘‘کی خبروں کے مطابق جمالی نے 21-23اکتوبر کوہندوستان میں منعقد کئے جانے والے عالمی کانفرنس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:22:32
وزیر اعلی پیما کھانڈو نے آج کہا کہ ہوائی، آبی اور زمینی ایڈوینچر کھیل کے لحاظ سے اروناچل پردیش میں دنیا کے اہم ایڈوینچر سیاحی مراکز بننے کے زبردست امکانات اور گنجائش ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:16:53
راشٹریہ دوت ہفتہ وارکے سومیش شرما کو آج 2016-17کے لیے ہندوستانی اخبار سوسائٹی(آئی این ایس )کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:14:15
کنٹرول لائن کے پار ہندوستان کے سرجیکل حملوں کے بعد جاری کئے گئے ہائی الرٹ کے درمیان جموں و کشمیر پولیس اور دوسری ایجنسیوں نے ویشنو دیوی مندر کے بیس کیمپ کٹرہ میں کسی طرح کے دہشت گردانہ حملے کی صورت حال کو لے کر مشق کیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:10:32
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے آج عہدے چھوڑنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہوں پر سالوں سے قابض ریاست کے سابق وزرائے اعلی سے ان کو خالی کرنے کی میعاد بتانے کو کہا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:09:17
بامبے ہائی کورٹ نے آج مہاراشٹر حکومت اور سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 16فیصد ریزرویشن کے معاملے پر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے والے دوسرے لوگوں کو تحریری طورپر اپنی دلیلیں سپرد کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 12:06:50
افغانستان نے آج پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے )میں دہشت گرد ی کے ٹھکانوں پر ہندوستان کے سرجیکل حملے کا دفاع کیا اور اسے اپنے دفاع میں اٹھایا گیا قدم قراردیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy