Sat, 24 Dec 2016 00:05:43
اغوا اور پھروتی کی وصولی کے الزامات میں خود کشی کرنے والے چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کے کیس میں گرفتار کلیدی ملزم کھانڈیا پروین کو ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری وکیلوں کی طرف سے اس استدلال کے باوجود کہ اس کے خلاف اور بھی بہت سارے مقدمات ہیں،
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:48:29
شہر کے ناگر باوی بی ڈی اے کامپلکس کے قریب کل رات چوری کیلئے داخل ہونے والے شخص کو سیکورٹی گارڈ نے گولی مار د ی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی شخص کی شناخت ٹمکور کے بٹیا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:39:52
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی باغبانی کمیٹی نے آج اچانک معائنہ کے دوران پایا کہ چھ ماہ قبل بنگلور ساؤتھ تعلقہ کے گٹے گیرے وارڈ میں ایک پارک کی تجدید ومرمت کیلئے جو گرانٹ جاری کیا گیاتھا وہ کام کئے بغیر ہی ہڑپ لیا گیا ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:34:15
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک سالی سے بدحال کسانوں کو فوری راحت پہنچاتے ہوئے حکومت ان کے تمام قرضہ جات معاف کرے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کو راحت پہنچانے کیلئے ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتو ں کو آگے آنا چاہئے۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:29:54
ریاست میں سنگین خشک سالی سےبدحال اضلاع میں فوری راحت کاری شروع کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے 5/ ہزار کروڑ روپیوں کی مالی امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بات آج ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا اور وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں بتائی۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:24:19
دیہی اور شہری علاقوں میں سرکاری زمینات پر تعمیر غیر قانونی مکانات کو باقاعدگی دینے کیلئے اکرما سکرما اسکیم کے تحت طے شدہ مہلت کو ایک ماہ کیلئے بڑھایا جائے گا۔ یہ بات آج ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے بتائی۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 23:20:07
عنقریب انکم ٹیکس کے چھاپوں میں ریاست کے بعض وزراء کے پھنسنے کے متعلق ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ شاید یڈیورپا محکمہئ انکم ٹیکس کے ایجنٹ بن چکے ہیں
View more
Fri, 23 Dec 2016 09:17:46
سیکس اسکینڈل میں ملوث ہوکر وزارت سے مستعفی ہونے والے ایچ وائی میٹی کی مبینہ سی ڈی کی سی آئی ڈی جانچ کرنے میں مصروف ہے۔اس سلسلے میں رپورٹ ملتے ہی میٹی کے خلاف مناسب کارروائی شروع کی جائے گی۔یہ بات آج وزیرداخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔
View more
Fri, 23 Dec 2016 09:12:23
قومی اہلیتی امتحان این ای ای ٹی میں کنڑا کو خارج کردئے جانے پر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد ہی ایک وفد وزیراعظم مودی سے ملاقات کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy