Wed, 01 Feb 2017 11:00:05
ریاستی پولس کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ سے آج اوم پرکاش نے سبکدوشی اختیار کرلی۔ آج شام انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ نئے ڈی جی پی آر کے دتہ کو سونپ دیا۔ ریاستی پولیس میں اپنی 30 سالہ خدمات کو اوم پرکاش نے اطمینان بخش قرار دیا۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:55:46
سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کی بی جے پی میں شمولیت کے آثار کو دیکھتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک نے کہا کہ ایس ایم کرشنا ریاست کے ایک قد آور سیاسی رہنما ہیں۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:50:59
شہر میں گندگی کی نکاسی کے نظام کو سخت کرنے اور علیحدہ کرکے کچرا ٹھکانے لگانے کے قانون کو سختی سے نافذ کرنے کے مقصد سے بی بی ایم پی نے کل سے گندگی کو الگ کرکے ٹھکانے نہ لگانے والوں سے سو روپے کا جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:47:23
نا سوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے T20 کرکٹ میچ کیلئے اسٹیڈیم کے اطراف واکناف اور شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد تمام سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:44:54
کانگریس کو خیر باد کہنے والے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا نے بی جے پی میں شمولیت کیلئے سیاسی سودے بازی شروع کردی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے زعفرانی پارٹی پر یہ شرط رکھی ہے کہ بی جے پی نے اگر ان کے داماد سدھارتھ کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا تو وہ بی جے پی میں آنے تیار ہیں۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:41:44
ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح کیلئے رائج اسکیموں کیلئے حکومت کی طرف سے جو فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ،انہیں آئندہ مارچ تک اگر مکمل طور پر استعمال میں نہ لایا گیا تو اس کیلئے ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Wed, 01 Feb 2017 10:37:16
انا بھاگیہ اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے خوردنی اناج کی مقدار میں اضافہ کرنے کا وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اعلان کیا۔
View more
Tue, 31 Jan 2017 13:47:31
نو ماہ سے سعودی عربیہ کے شہر ریاض کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل حنیف آباد کا نوجوان ماکڑے ابوبکر ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اسے ہندوستان روانہ کرنے کے لئے اسپتال کی بل کی ادائیگی کرنی ضروری ہے جو قریب ایک کروڑ انڈین روپئے تک پہنچ چکا ہے۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ محترمہ ششما سوراج کو ٹویٹ کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی گئی تھی، جس پر محترمہ نے فوری جواب دیتے ہوئے انڈین ایمباسی کو ٹو
View more
Tue, 31 Jan 2017 12:00:13
بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار واپسی کے بعد تجربہ کار فاسٹ بولر آشیش نہرا نے عمر کو لے کر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لے حاصل کرنے کے لئے محض ایک پریکٹس کی ضرورت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy