Fri, 06 Oct 2017 23:23:29
ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کو رجھانے کیلئے طے کیا ہے کہ انہیں آئندہ ہفتہ میں دو دن کی چھٹی دی جائے گی، تاکہ ان پر کام کا زیادہ دباؤ نہ رہے۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 23:20:05
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے شمالی کرناٹک کے کسی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے اعلان سے انحراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شکاری پور اسمبلی حلقہ سے ہی چناؤ میں حصہ لیں گے۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 23:15:56
ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ انسداد کرپشن بیورو کے افسران کو محکمۂ انکم ٹیکس کے افسران کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے اختیارات ہیں یا نہیں اس سلسلے میں ماہرین قانون سے رائے طلب کی جائے گی۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 23:11:30
امسال سفر حج بیت اﷲ کیلئے ویٹنگ لسٹ میں شامل حجاج جو آخر میں ممبئی سے روانہ ہوئے تھے ان کی کل شب ممبئی واپسی ہوگئی۔ سعودی ایر لائنز کے طیارے SV5430 کے ذریعہ ان عازمین کی ممبئی واپسی ہوئی۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 23:02:00
معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی جانچ میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گوری کا قتل ہندو انتہا پسند تنظیم سناتن سنستھا کی طرف سے کروایا گیا ہوگا۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 22:50:36
ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کل رات بھی بنگلور سمیت مختلف مقامات پر ہوئی بارش نے لوگوں کی نیندیں حرام کردیں۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 22:43:34
ریاست میں کانگریس کی طرف سے عوام سے رابطہ مضبوط کرنے شروع کی گئی گھر گھر کانگریس مہم کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں بعض وزراء اور اراکین اسمبلی کی مبینہ عدم دلچسپی پر اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت تاکید کی ہے
View more
Fri, 06 Oct 2017 22:35:05
بہار میں حکمراں جماعت جدیو نے لالویادو پرطنزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے جارحانہ رویہ پر آج چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ’’' لالو جی ٹوئٹر بابا بن گئے ہیں‘‘واضح رہے کہ لالونے نریندر مود ی پر ’’ ہوٹل کے بدلے زمین ‘‘ مقدمہ کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا بے جا ہراساں کرنے کا الزام لگایاہے ۔
View more
Fri, 06 Oct 2017 22:28:54
اقتصادی پالیسیوں کو لے کر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے سینئر بی جے پی لیڈر لیڈر یشونت سنہا اسے لے کرپیداکی جارہی تنقید کو لے کر لاپرواہ ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy