Tue, 24 Apr 2018 13:33:11
پارلیمانی امور کے وزیرو بی جے پی کے سینئر لیڈر اننت کمار نے آج کہا ہے کہ کانگریس جس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی،کو ملک کی دستوری اتھارٹی اورجمہوریت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 13:28:59
بی جے پی نے انگور کھٹے کی مانند اب یہ الزام لگارہی ہے کہ الیکشن کمیشن ریاست میں کانگریس کی جیت کے لئے کام کررہا ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی امور کے انچارج مرلی دھر راؤ نے آج ایک اخباری کانفرنس میں الزام لگایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کانگریس کی ایماء پر متحرک ہے،
View more
Tue, 24 Apr 2018 13:13:58
منڈیا اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے میں سابق وزیر اور اس حلقے کے موجودہ رکن اسمبلی امبریش کے تذبذب پر تبصرہ کرنے سے وزیراعلیٰ سدرامیا نے انکار کردیا ہے۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 13:10:12
کرناٹک لوک آیوکتہ وشواناتھ شٹی جن پر 7؍مارچ کو ان کے چیمبر میں حملہ آور کی جانب سے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا گیا تھا، اسپتال میں علاج کے بعد آج خدمات سے رجوع ہوگئے ۔جستس شٹی کے سینہ ، ہاتھ اور گردن پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا ۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 13:05:47
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک وعدہ فراموش حکومت ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ریاستی عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے بیشتر وعدے وفا نہیں ہوپائے ہیں۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 13:00:15
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پیشین گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی چن پٹن اور رام نگرم دونوں اسمبلی حلقوں سے ہار جائیں گے۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 12:57:53
میسور ضلع کے ورونا اسمبلی حلقے میں وزیراعلیٰ سدرامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کے مقابل سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپانے اپنے فرزند بی وائی وجیندرا کو میدان سے ہٹالیا ہے۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 12:38:44
یاستی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے نامزدگیوں کے اندراج کا سلسلہ کافی تیزی سے جاری ہے۔ پیشتر اسمبلی حلقوں سے اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوار صف آراء ہوچکے ہیں اور ان کی طرف سے آج نامزدگیاں بھی داخل کردی گئیں۔
View more
Tue, 24 Apr 2018 12:29:46
غازی آباد میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)میٹرو کی ایک بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔آج موہن نگر کے قریب میٹرو کے زیر تعمیر روٹ میں ایک چلتی آٹو پر لوہے کا بڑا گارڈر گر گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy