Sun, 13 May 2018 12:48:16
سری لنکا کے زخمی اوپنر دمتھ کرونارتنے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17رکنی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے اس کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 13 May 2018 12:46:02
پاکستان اور آئیر لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا ۔ پہلے دن کوئی گیند پھینکے بغیر کھیل رد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آئیر لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی ، جس کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی۔
View more
Sun, 13 May 2018 12:13:08
یروشلم میں کھلنے والے نئے امریکی سفارت خانے میں ابتدائی طور پر کم از کم 50 اہل کاروں کا عملہ تعینات ہوگا۔یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے بتائی ہے جنھوں نے انتظام کا جائزہ لیا۔قوی امکان یہ ہے کہ سفارت خانے کا افتتاح 14 مئی کو ہوگا۔
View more
Sun, 13 May 2018 12:09:50
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ ہفتہ کو بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔رواں ہفتے انتخابات میں نجیب رزاق کے حکمران باریسن نیشنل اتحاد کو انتخابات میں شکست ہو گئی تھی۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:56:17
ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی منگل کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:51:47
روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پوتین کو شام کو ’ایس 300‘ نامی دفاعی نظام نہ دینے پر قائل کر لیا ہے۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:48:11
برطانیہ میں توانائی کے قومی نیٹ ورک کے ذمّے داران نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 19 مئی کو شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے موقع پر بجلی کی مانگ میں بڑا اضافہ ہو جائے گا۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:41:31
شام میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 ایرانی مارے گئے۔ اس بات کا اعلان شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے ہفتے کی صبح کیا گیا۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:38:59
میانمار میں ہفتے کے روز شمالی صوبے شان میں سرکاری فوج اور ایک نسل پرست مسلح گروپ کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy