Tue, 14 Aug 2018 21:12:42
ساحلی علاقوں میں تیز اورموسلا دھار برسات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ خاص کر منگلورو اور اڈپی کے بعض علاقوں میں لگاتار بارش برسنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 20:02:41
گذشتہ تین چار دنوں سے جاری بھاری بارش کے بعدپڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بیلٹ سے بہنے والی شراوتی ندی میں طغیانی آگئی ہے اور ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، ایسے میں اُدھر لنگن مکّی ڈیم سے 21,223کیوسک پانی کو بھی باہر چھوڑا جارہا ہے، اگر بارش پھر اپنی رفتار سے شروع ہوتی ہے تو خدشہ ہے کہ کل بدھ کو پانی تیزی کے ساتھ دیہاتوں میں داخل ہوگا۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 17:21:34
یہاں سے قریب 30 کلو میٹر دور آننت واڑی نیشنل ہائی وے پر ہوئے ایک دل کو دہلا دینے والے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب ان کی بائک ایک ٹمپو سے ٹکراتے ہی دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑی۔ حادثہ ہوناور تعلقہ کے منکی پولس تھانہ حدود میں منگل شام قریب چار بجے پیش آیا۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 13:42:21
ضلع اڈپی کے بجرنگ اور وشواہندوپریشد کے لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ 24اگست 2015کو دئے گئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مویشیوں کے تحفظ کے لئے ضلع انتظامیہ فوری طور پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دے۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 12:17:35
بہار کے مظفر پور میں ساون کے تیسرے پیر کے روز ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں غریب ناتھ مندر میں جل چڑھانے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ حادثہ میں کم سے کم 15 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 11:57:03
لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی کا آج صبح کلکتہ کے ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے ۔89سالہ سینئر سیاسی رہنما کو گزشتہ جمعرات کوزیادہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ویلویو نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا ۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 11:52:30
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں چل رہی مرکزی سرکار کی کارکردگی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اگر کانگریس اقتدار پر آتی ہے تو وہ جی ایس ٹی (گوڈس اینڈ سروس ٹیکس) کو ختم کر دے گی۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 11:39:41
بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے بنائے گئے ضابطوں کے مطابق ریاست کے بی جے پی رکن لوک سبھا اور متنازعہ بیانات دینے پر شہرت پانے والے اننت کمار ہیگڈے کو اس بار پارٹی ٹکٹ ملنا مشکل نظر آرہا ہے۔
View more
Tue, 14 Aug 2018 11:16:52
دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم عمر خالد پر ایک نامعلوم شخص نے پیر کو یہاں کانسٹي ٹیوشن کلب کے باہر فائرنگ کی لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy