Sat, 09 Feb 2019 11:49:15
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے وقت غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ودھان سودھا کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی اور ہر ایک کو تلاشی کے بعد ہی داخلہ دیاگیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:46:09
ریاست کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے کانگریس اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کی تمام کوششیں آج اس وقت رائیگاں گئیں جب سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدرامیا کی طرف سے بجٹ سے پہلے طلب کی گئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بیشتر اراکین اسمبلی نے شریک ہوکر پارٹی سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:42:03
کرناٹک کے وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامي نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:34:26
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کو راست طور پر وفاداری بدلنے کے عوض 50 کروڑ روپیوں کی نقد رقم اور وزارت کا لالچ دلاتے ہوئے ایک آڈیو کلپ منظر عام پر لاکر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے مخلوط حکومت گرانے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کی جارہی تمام کوششوں کی ہوا نکال دی۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:28:36
بی جے پی کی طرف سے کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کی وفاداری خریدنے اور مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے جوش میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج اپنا دوسرا بجٹ پیش کیا،
View more
Fri, 08 Feb 2019 23:32:50
کنداپور نیشنل ہائی وے 66کے سروس روڈ پر باشاہ ٹرانسپورٹ کے قریب پیش آنے والے حادثے میں کنداپور تعلقہ کے مارکوڈو گاؤں کے رہنے والے ویویکانندا ایس کے (42سال) کی موت واقع ہوگئی۔
View more
Fri, 08 Feb 2019 22:45:13
منگلورو میں مہاراشٹرا کے مچھلی تاجروں سے دن دہاڑے 5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والی7ارکان پر مشتمل ٹولی کو ٹویرا کار سمیت اڈپی میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق بھٹکل سے ہے۔
View more
Fri, 08 Feb 2019 22:30:42
سبرامینا میں بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ ہونے والی زبردست بارش کے دوران بجلی کی زد میں آنے والا ایک 19 سالہ نوجوان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy