Sat, 09 Feb 2019 13:37:06
دہلی کی ایک عدالت نے 3600 کروڑ روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار راجیو سکسینہ کی ای ڈیحراست جمعہ کو چار دن کے لئے بڑھا دی۔ای ڈی نے یہ کہتے ہوئے سکسینہ کی حراست بڑھانے کی اپیل کی کہ تحقیقات ایک اہم موڑ پر ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 13:34:38
عام آدمی پارٹی( آپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری میں بدعنوانی سے جڑے معاملے میں سی وی سی، سی بی آئی اور سی اے جی کے سامنے انہوں نے گزشتہ سال جو حقائق پیش کئے تھے،
View more
Sat, 09 Feb 2019 13:29:45
جنتادل (سکیولر)کے اراکین اسمبلی کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) لالچ دینے کے متعلق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی جانب سے جاری کردہ آڈیو کو نقلی قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کہا کہ ان کی پارٹی پر کانگریس اور جنتادل ( سکیولر) کے اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر ریاستی مخلوط حکومت گرانے کا جو الزام لگایا جارہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 13:22:10
5 سال پہلے مظفر نگر میں ہوئے فسادات کیس میں مقامی عدالت نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تمام قصورواروں کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے کوال گاؤں میں ایک حملے میں دو نوجوانوں کے قتل کے الزام میں بدھ کو سات افراد کو قصوروار ٹھہرایا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 13:16:09
مالی ہند میں ایک بار پھر سخت سردی نے واپسی کی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں خوب برفباری ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:38:59
ریاست کرناٹک میں بجرنگ دل کی غنڈہ گردی پھر ایک بار منظر عام پر آئی ، جب ضلع ہاسن کے سکلیشپور میں ایک غریب خاتون کی چھوٹی سی کینٹین کو اس شک پر آگ میں جھونک دیا کہ یہاں گاہکوں کو گائے کا گوشت کھلایا جاتا ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:31:43
زہریلی شراب سے اتر پردیش میں ہو رہی اموات پر سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ اکھلیش نے کہا ہے کہ زہریلی شراب سے اموات کی ذمہ دار یوگی حکومت ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:27:00
یہاں موڈگا نیشنل ہائی وے پر کار اور ماروتی کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت شافعہ محمد سید (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثے میں کار پر سوار دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ سنیچر صبح پیش آیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:24:05
رافیل معاہدے پر ایک اخبار’ دی ہندو‘ کی رپورٹ پر ایک بار پھر سیاست تیز ہے۔ رافیل معاملے پر رپورٹ کے حوالے سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے تازہ حملے کے بعد پارلیمنٹ میں بھی معاملہ گرمایا اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو لوک سبھا میں اس کا جواب دینا پڑا۔ رافیل کے معاملے پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں جواب دیا اور کانگریس پر جوابی حملہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy