Wed, 08 May 2019 16:44:50
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واضح کرنا چاہیے کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے علاوہ سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوهر جوشی جیسے لیڈروں کو انہوں نے بھلا دیا ہے یا گھر بیٹھا دیا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2019 16:40:49
جموں و کشمیر پولس نے گذشتہ 23 برسوں سے روپوش ایک سرکاری بندوق بردار کو 7 بے گناہوں کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2019 16:35:55
سپریم کورٹ نے بنارس پارلیمانی حلقہ سے نامزدگی رد کیے جانے کے خلاف سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے برخاست جوان تیج بہادر یادو کی شکایت پر الیکشن کمیشن کو جمعرات تک اپنا موقف رکھنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2019 15:07:32
انڈین سرٹی فیکٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) میٹرک امتحانات میں اس بار بھی بھٹکل تعلقہ کو صد فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ودیانجلی پبلک اسکول کی وینوتا بھٹ 96.33 فیصد کے ساتھ پورے تعلقہ میں اول رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تو وہیں نیو شمس اسکول کی رابعہ ملیحہ کو 95.6 فیصد کے ساتھ دوسرا رینک اور بینا ویدیا ہائی اسکول مرڈیشور کے سُدیپ نائک کو 93.8 فیصد کے ساتھ تیس
View more
Wed, 08 May 2019 12:51:35
پڑوسی علاقہ شیرور میں واقع گرین ویلی نیشنل اسکول اینڈ پی یو سی کالج کے طلبا نے ICSE 2019 میں زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسکول کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ گذشتہ 14 سالوں سے اسکول ICSE Grade X امتحانات میں سو فیصد نتائج درج کرتا رہا ہے، مگر اس بار اسکول کے تین طلبا نے نیشنل رینک حاصل کرتے ہوئے اسکول کا نام پورے ملک میں روشن کردیا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2019 11:56:45
کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر صنعت کار انل امبانی سمیت چنندہ لوگوں کے لئے چوکیداری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے عام لوگوں کی جیب سے روپے نکال کر امبانی، نیرو اور میہول چوکسی جیسے چوکیداروں کو دے دیئے۔
View more
Wed, 08 May 2019 11:51:05
اڈیشہ میں گردابی طوفان ’فانی‘ سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔ ایک افسر نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ خصوصی راحتی کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر نے کہا کہ مرنے والے لوگوں میں صرف پُری ضلع سے 21 لوگ ہیں۔ تین مئی کو آئے تباہناک گردابی طوفان کی وجہ سے پانچ لوگ کٹک اور چار میور بھنج میں مارے گئے۔ اس کے علاوہ جاج پور میں چار اور کیندر پاڑا میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
View more
Wed, 08 May 2019 11:02:19
چیف جسٹس رنجن گگوئی کو جنسی استحصال کے معاملے میں کلین چٹ دیے جانے کے خلاف سماجی کارکن اور وکیل سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں ۔مظاہرہ کرنے والے ان کارکنو ں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے ٹوئٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ ان کو منڈی مارگ پولیس اسٹیشن لے جایا جارہا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2019 10:57:57
سپریم کورٹ کی انٹرنل جانچ کمیٹی نے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کو جنسی استحصال کے الزاموں پر کلین چٹ دے دی ہے- سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر جج جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اندو ملہوترا اس جانچ کمیٹی کی ممبر تھے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy