Wed, 21 Aug 2024 16:58:30
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی ناقص حکمرانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ووٹ کی چوٹ‘ کی وجہ سے یکم اکتوبر کو ریاستی حکومت تبدیل ہونے جا رہی ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 16:49:06
شمالی ہند سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، کیرالہ، آسام اور میگھالیہ میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 12:05:46
کمٹہ تعلقہ کے تنڈرکولی میں سال 2017 کے دوران پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے جو نقصان ہوا تھا اس سے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور اپنے کام کے سلسلے میں چوکسی اختیار نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امسال انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کی بھاری قیمت ادا کرنے کی صورت حال پیدا ہوگئی ۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 12:02:32
شہر کے نہرو میدان میں 14 کو اینیپویا اور سینٹ ایلوشیئس کالج کے درمیان جو فٹ بال میچ ہوا تھا اور اس کے دوران طلبہ کے بیچ جو جھگڑا ہوا تھا وہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب ایک گروہ نے تین طالب علموں کا اغوا کرکے انتہائی بے رحمی کے انہیں نہ صرف پیٹا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو کلپ بھی سوشیل میڈیا پر وائرل کر دی ۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 10:52:42
راجیہ سبھا میں 9 ریاستوں کی 12 سیٹوں کے لیے 3 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے پیش نظر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے سبھی 9 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جس میں کرن چودھری کو ہریانہ سے اور رونویت بٹو کو راجستھان سے اتارا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 10:48:12
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 20:09:56
میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی موڈا معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بڑی راحت ملی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے زیریں عدالت کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملہ میں فی الفور کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ 29 اگست کو اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ تب تک اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:42:38
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’لیٹرل انٹری‘ کے اشتہارات پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے حکم پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بی جے پی کی 'لیٹرل انٹری' جیسی سازشوں کو ہر حال میں ناکام بنائیں گے۔‘‘
View more