Thu, 22 Aug 2024 11:23:33
سیبی چیف مادھبی پوری بُچ کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ پر کوئی کارروائی نہ ہونے سے اپوزیشن پارٹی کانگریس سخت ناراض دکھائی دے رہی ہے۔ اس نے اس معاملے میں اب ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:19:10
مہاراشٹر کے بدلاپور واقع ایک اسکول میں 4 سال کی دو بچیوں کے ساتھ کی گئی شرمناک حرکت نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کا الزام اسکول انتظامیہ اور پولیس پر عائد کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی اس معاملے میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی تحریک چلانی پڑے گی؟
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:15:30
مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے 21 اگست کو ٹھانے ضلع کے بدلاپور واقع ایک اسکول میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال واقعہ کے احتجاج میں 24 اگست کو ’مہاراشٹر بند‘ کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:10:54
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 21 اگست کو کابینہ کی ایک انتہائی اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں مجموعی طور سے 31 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ سب سے بڑا فیصلہ نتیش کابینہ نے پٹنہ صدر زون کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ صدر کو چار حصوں میں تقسیم کر اسے پاٹلی پترا، پٹنہ سٹی، دیدار گنج اور پٹنہ صدر نام دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:56:02
چارمڈی گھاٹ کے علاقے میں زبردست برسات ہونے نتیجے میں مرتیونجیا ندی میں سیلاب آیا ہے اور اس وجہ سے چارمڑی گھاٹ کے انتار علاقے میں بسنے والوں کے اندر خوف و ہراس پیدا ہوا ہے ۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:50:29
امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے بطور صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی بھر پور تائید اور پارٹی کمان باضابطہ طور پر انہیں سونپ دی۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:41:57
شیڈیولڈ کاسٹ (ایس سی) اور شیڈیول ٹرائب (ایس ٹی) ریزرویشن میں کریمی لیئر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج متعدد دلت تنظیموں کی طرف سے بھارت بند کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:38:35
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی ہائی کورٹ میں سابق ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کو عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔ کرائم برانچ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پوجا کھیڈکر کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو وہ گمراہ کن معلومات دے کر یا ان اداروں پر ریکارڈ یا گواہی تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال کر اس عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy