Wed, 09 Oct 2019 13:46:28
اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی لیڈروں کے عجیب و غریب بیانات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تازہ معاملہ اتراکھنڈ کا ہے جہاں بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ جوالہ پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے مسلم اکثریتی علاقہ کا موازنہ پاکستان سے کر دیا ہے۔ سریش راٹھوڑ کے متنازعہ بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 09 Oct 2019 13:37:40
حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مہاراشٹر دورے کے دوران این سی پی سربراہ شرد پوار پر حملہ کرتے ہوۓ کہا تھا کہ ان کو (شرد پوار) پاکستان کی مہمان نوازی اتنی کیوں پسند ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم کے اس بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوۓ کہا ہے کہ "اگر میں پاکستان نواز ہوں تو مودی حکومت نے مجھے پدم وبھوشن کیوں دیا۔"
View more
Wed, 09 Oct 2019 13:32:57
اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن نے منگل کو ملک کی 49 مشہور ہستیوں کے خلاف بہار میں داخل غدار وطن کے مقدمہ کو ختم کرنے کی عدالت سے اپیل کی۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’ایک شہری ہونے کے ناطے میں گزارش کرتا ہوں کہ ہماری اونچی عدالتیں جمہوریت کے ساتھ انصاف کرنے کی سمت میں قدم اٹھائیں اور بہار میں دائر مقدمے کو ختم کریں۔‘‘
View more
Wed, 09 Oct 2019 13:29:38
مہاراشٹر پردیش کانگریس نے بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل اور معاشی بحران پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تبصرہ کے لیے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 09 Oct 2019 13:25:07
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی مودی حکومت لگاتار یہی دعویٰ کر رہی ہے کہ وادی میں سب کچھ ٹھیک ہے اور معمول پر ہے۔
View more
Wed, 09 Oct 2019 13:17:27
راجستھان کے مال پورہ قصبہ میں 8 ستمبر کی شام اس وقت ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا جب وجے دشمی کے جلوس پر کچھ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ شروع کر دیا۔
View more
Tue, 08 Oct 2019 23:01:31
پاکستان سے بیاہ کر آئی قوم نوائط کی ایک بہو کا شوہر جب دہشت گردی کے الزام میں جیل چلا گیا تو اُس پر کس طرح کے حالات آئے اورجب اس خاتون کا ویزا کینسل کرکے اُسے اپنے تین معصوم اور چھوٹے بلکتے بچوں کو بھٹکل چھوڑ کر واپس اُس کے وطن بھیجا گیا تو اُس مظلوم پر کس طرح کی قیامت ٹوٹی، ان تمام واقعات پر مشتمل ایک جذبات سے مغلوب خط گذشتہ دنوں وہاٹس ایپ پر تیزی کےساتھ وائرل ہوچکا ہے، خط اس قدر دردنا
View more
Tue, 08 Oct 2019 19:27:34
ملک میں سلگتے ہوئے مسائل پر اپنی بے باک رائے کے لئے مشہورسپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پروپیگنڈہ کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کے شکار ہوگئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Oct 2019 19:22:36
رواں ماہ کی 31 تاریخ کو معرض وجود میں آنے والی جموں وکشمیر اور لداخ نامی مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں 106 مرکزی قوانین اور بھارتی آئین کی 9 آئینی ترامیم نافذ العمل ہوں گی۔ ان میں تعلیم کا حق، بزرگ شہریوں کے فلاح و بہبود سے متعلق ایکٹ 2001، اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن ایکٹ، خواتین، بچوں و معذور افراد کی فلاح سے متعلق ایکٹ، پنچایتی راج سے متعلق آئین ہند کی 73 ویں اور 74 ویں ترامیم قابل ذکر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy