Sat, 26 Oct 2019 12:48:25
ضلع شمالی کینرا میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کی ادارت میں شائع ہونے والے کنڑا روزنامے ’نوڈی جینو‘ کا اجراء وزیر برائے بہبودیئ اطفال و خواتین اور ضلع انچارج ششی کلا جولّے اور کاروار۔انکولہ کی رکن اسمبلی روپالی نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 12:18:38
سماجی کارکن جناب عبدالسلام دامدا ابو بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ حبیب اللہ محتشم کا پھر ایک بار جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔ عہدیداران کا انتخاب کل جمعہ کو اليكشن كمشنر جناب عبد المعز جوكاكو صاحب کے مكان پر اور جناب فضل الرحمن منیری کی صدارت میں
عمل میں آیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:43:45
کرناٹک کے ٹمکور ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں آٹھ لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام کو کنگل تعلقہ میں ہوساکیرے گاوں میں کھڑے ٹریکٹر میں کار نے ٹکر مار دی جس میں پانچ لوگوں کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:37:47
مہاراشٹرا کی 288 اسمبلی نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں مسلمانوں کی تعداد کم رہی ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:31:32
مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی عوام نے بی جے پی کے اقتدار کا نشہ اتار دیا ہے ۔ بی جے پی کے لیڈران کو عوام نے زمین پر لادیا ہے، اب انہیں اپوزیشن نظر آئیں گے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:28:38
انتخاب سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے بارے میں یہ کہا گیا کہ ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں نہیں رہیں گی، لیکن نتائج نے اسے رد کرتے ہوئے بی جے پی کے اقتدار کے نشہ کو اتار دیا۔ یہ باتیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان وممبئی صدر نواب ملک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی اور وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس کو اب تک کا سب سے بدعنوان وزیراعلیٰ قرار دیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:13:26
ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے سینیئر افسر گریش چندر مُرموکو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) کا مقررکیا گیا ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:09:01
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ جمعہ پچیس اکتوبر کو عراقی دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ مظاہرین مارے گئے۔ اس تشدد کی وجہ سے ساڑھے تین سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 11:05:31
مراٹھواڑہ علاقے میں مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) نے یہاں تقریباً دس سیٹوں پر الیکشن لڑا جس سے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو 09 سے10 سیٹوں کا نقصان ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy