Thu, 26 Nov 2020 11:42:42
ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کا اثر لگاتار بڑھ رہا ہے، اس کے باوجود لوگوں کی لاپروائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال کریں، لیکن کئی مقامات پر لوگوں کو بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 26 Nov 2020 11:38:55
لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں دلت متاثرہ کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت ہوئی۔اس دوران پورے معاملے کی جانچ کررہی سی بی آئی ٹیم نے جانچ کی پیش رفت رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کیا۔ معاملے کی اگلی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔
جسٹس پنکج متل اور جسٹس راجن رائے پر مشتمل بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہاتھرس کے ضلع مجسٹریٹ کو ابھی تک نہ ہٹانے پر ا
View more
Thu, 26 Nov 2020 11:11:33
مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑنے کے لئے پورے ملک کی کسان تنظیموں کی قیادت میں کسانوں نے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونا شروع کردیا ہے۔
View more
Thu, 26 Nov 2020 11:01:27
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، ملک کے ممتاز عالم دین و ماہر تعلیم اور عمدہ ترجمان مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب طویل علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال فرما گئے، ان کی رحلت سے ملک ایک بڑی قابل قدر شخصیت،دانشور،اور ممتاز رہنما سے محروم ہوگیا، وہ شریف النفس، باکردار، اور علم و عمل کی جامع شخصیت تھے، ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کا جذبہ انہیں ہردم سر گرم عمل رکھتا تھا، انہوں نے بھرپور زندگی گذاری، اور
View more
Thu, 26 Nov 2020 11:00:00
پریم کورٹ میں بابری مسجد معاملے کے اہم وکیل شکیل احمد سید کا انتقال ہو گیا۔ ان کا انتقال ملک و ملت کیلئے ایک ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی آسان نہیں ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 67؍ سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹےہیں۔ تدفین بدھ کو دوپہر میں 12؍ بجے ،دہلی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔مرحوم گزشتہ20؍ دنوں سےگڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے انتقال کی خبر سے ان کے چاہنے والوں م
View more
Thu, 26 Nov 2020 10:44:55
بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کے حصے میں فتح آئی جبکہ مہا گٹھ بندھن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ این ڈی اے کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے امیدوار وِجے سنہا، مہا گٹھ بندھن کی جانب سے آر جے ڈی کے امیدوار اَودھ بہاری چودھری کو شکست دے کر ۱۷؍ ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب کرلئے گئے۔ اس انتخاب میںوجے سنہا کو 126؍ ووٹ ملے جبکہ اودھ بہاری چودھری کو۱۱۴؍ ووٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔
View more
Thu, 26 Nov 2020 10:32:09
وقف کی املاک اللہ کی امانت ہے۔اس کو نہ فروخت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی گروی رکھنے کی گنجائش ہے۔البتہ اوقافی املاک سے ہونے والی آمدنی کا استعمال ملت کی فلاح و بہبودی کے لئے کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس کے برعکس لوگ وقف کی املاک بینکوں میں گروی رکھ کر کروڑو ں روپئے قرضہ لے رہے ہیں۔ یہ قرضہ کس لئے لیا گیا ہے اس کی وضاحت بھی نہیں کررہے ہیں۔
View more
Thu, 26 Nov 2020 10:28:06
کانگریس کے قدآور قائد مسٹر احمد پٹیل کی رحلت پر آج کے پی سی سی دفتر میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں احمد پٹیل کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی۔
View more
Thu, 26 Nov 2020 10:23:59
ایسے مرحلے میں جبکہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے ریاستی کابینہ میں توسیع کرنے کے لئے بی جے پی اعلیٰ کمان کی سطح پر کی گئی کوشش ناکام نظر آ رہی ہے بی جے پی میں وزارت کے دعویداروں کی بے چینی میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور اقتدار کا حصہ بننے کے لئے بے تاب کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے اراکین اسمبلی اور پرانے بی جے پی اراکین اسمبلی میں اسی بات کو لے کر اختلافات بھی دن بدن شدت اخت
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy