Mon, 21 Oct 2024 12:55:01
ملک میں مسافر طیاروں کو بم دھماکے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار کو 20 سے زائد پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جن ایئرلائنز کی فلائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا شامل ہیں۔ اس سے پہلے، ہفتہ کو 30 طیاروں کو دھمکیاں ملیں، جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر گھنٹوں تک پریشان رہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 12:49:55
بی جے پی، جو مہاراشٹر میں ہریانہ کی تاریخ کو دہرانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے، نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی انتخابی حکمت عملی کو ترتیب دیا ہے۔ پارٹی نے اپنی تمام تر توجہ ان 14 لوک سبھا حلقوں پر مرکوز کر دی ہے جہاں 'انڈیا' اتحاد کے حق میں مسلمانوں کی یکطرفہ ووٹنگ کی وجہ سے زعفرانی اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 12:46:08
12 اکتوبر کو باندرہ مشرق کے کھیر واڑی علاقے میں سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کی فائرنگ سے موت کو 9 دن گزر چکے ہیں، لیکن پولیس ابھی تک قتل کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہے۔ اس دوران، پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، تاہم کرائم برانچ نے یہ تصدیق نہیں کی کہ بابا صدیقی کا قتل گجرات کی سابر متی جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے،
View more
Mon, 21 Oct 2024 12:26:10
اتوار کی شام، 20 اکتوبر کو ایک دلخراش واقعے میں ایک نوجوان خاتون کی موت ہو گئی جب ایک ٹرک نے اس کے اسکوٹر کو ٹکر مار دی، یہ واقعہ ننتور سرکل کے قریب شانتی کرن کے پاس پیش آیا۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:45:24
ریاستی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) ماڈل کے تحت 11 اضلاع میں جہاں اس وقت کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے، 11 نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس وقت ریاست کے 22 اضلاع میں 22 سرکاری میڈیکل کالج ہیں جبکہ 11 دیگر اضلاع میں کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے ، حکومت نے اب ٹمکورو، داو نگیرے، چتر در گہ، با گل کوٹ، کولار ، دکشن کنڑا ، اُڈپی ، بنگلورو د ی
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:35:20
وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:24:32
جموں و کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، اور مرکزی علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے بیانات میں اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:19:49
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے اتوار، 21 اکتوبر کی رات وزراء کے درمیان قلمدان کی تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ سینی نے داخلہ اور خزانہ کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں، جبکہ انل وج کو توانائی اور ٹرانسپورٹ کے محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انل وج پہلے منوہر لال کھٹر کی حکومت میں وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
View more
Mon, 21 Oct 2024 11:15:30
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ دن کے روشنی میں کھلے عام فائرنگ اور دھماکے ہو رہے ہیں، جبکہ لوٹ مار اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یادو نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی میں قانون نافذ کرنے کی صورتحال کی خرابی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومتیں یکس
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy