Tue, 13 Apr 2021 10:46:55
تعلقہ کے مدینہ کالونی کے قریب نیشنل ہائی وے پر متنازعہ مُرین کٹے معاملے میں پولس نے تین لوگوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پولس اہلکاروں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 01:06:07
دو تین دن قبل رکن اسمبلی سنیل نائک نے ضلع میں نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ سے ہونے والے مسائل کے لئے سابق وزیر آر وی دیشپانڈے کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے ردعمل میں سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک اور دیگر کانگریسی لیڈران نے جوابی پریس کانفرنس منعقد کرکے سنیل نائک کے الزامات کو مسترد کردیا۔ اور مطالبہ کیا کہ سنیل نائک کو اس طرح کی الزام تراشی کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 20:37:20
شہر کے وئیبھو ہوٹل کے قریب واقع 'سہارا انڈین کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی' کو راتوں رات کاروار شاخ میں ضم کرنے کے لئے شہر سے منتقل کرنے کی کارروائی پر کھاتے داروں نے اعتراض جتایا اور سوسائٹی دفتر کے روبرو ہنگامہ کھڑا کردیا۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 18:45:57
شمالی کینرا، اڈپی اور منگلور ضلع کے مسافروں کے لئے اب منگلورو سے دہلی تک راست فلائٹ سے سفر کرنا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ اس روٹ پر یہاں سے راست پروازوں کے لئے مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے انڈیگو ایئر لائنز کے ذیعہ فراہم کی جانے والی یہ سہولت بند کردی گئی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اب اس علاقے کے مسافروں کو دہلی جانے کے لئے بنگلورو یا ممبئی کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 12:19:33
ہوناور تعلقہ کے قصبہ ولکی میں بروز سنیچر مورخہ 10؍ اپریل مطابق ۲۷ شعبان المعظم ۱۴۴۲ھ دوپہر2:30 بجے مدرسہ نسواں سیدہ فاطمۃ الزہراء میں فارغ ہونے والی طالبات کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ جبکہ اگلے روز اتوار کو مسجد ابو بکر صدیقّ ولکی جامعہ سیدنا عمر فاروق ؓ کے شعبہ حفظ سے فارغ طلبہ کے اعزاز میں بھی تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:34:32
جموں و کشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں درس و تدریس کی معطلی میں 18 اپریل تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:29:48
الیکشن کمیشن کے ذریعہ کوچ بہار میں مرکزی سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد کسی بھی سیاسی لیڈروں کے جانے پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:14:45
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں جاری تشدد کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی اضافی 71 کمپنیاں فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز لیا۔ وزارت داخلہ نے ریاست میں تشدد کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy