Sat, 25 Sep 2021 00:08:37
اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں راجہ مہر بھوج کی ذات پر تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب مدھیہ پردیش کے گوالیر-چنبل علاقے میں راجہ مہر بھوج کی ذات کو لے کر دو طبقات کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Sep 2021 00:05:35
راجدھانی دہلی واقع روہنی کورٹ میں جمعہ کو ایک جج کی عدالت میں ہوئے شوٹ آؤٹ کے خلاف وکلاء نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 25 Sep 2021 00:02:36
پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے اشارے دیتے ہوئے اپنی حفاظت کو کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی عوام کی طرح ہی ہیں اور انہی میں سے ایک ہیں، لہذا اپنے ہی بھائیوں سے حفاظت کے لئے انہیں ایک ہزار سیکورٹی اہلکار کی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Sat, 25 Sep 2021 00:00:31
ملک میں مردم شماری کے حوالے سے طویل بحث کے دوران مرکزی حکومت نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ مردم شماری میں او بی سی ذاتوں کی گنتی ایک طویل اور مشکل کام ہے۔
View more
Fri, 24 Sep 2021 23:57:37
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فرمان جاری ہونے کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے سرمایہ کرکے روزگار کے موقعے فراہم کرنے کی بجائے سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 24 Sep 2021 23:52:52
اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔
View more
Fri, 24 Sep 2021 23:43:53
کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے جن کے خاندان اس وبائی امراض کی وجہ سے اجڑ گئے ہیں ، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
View more
Fri, 24 Sep 2021 23:32:28
بہار واقع اورنگ آباد ضلع میں جمعہ کو پہلے مرحلہ کے پنچایت الیکشن کے دوران فائرنگ اور تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy