ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سپریم کورٹ کا مغربی بنگال سے متعلق اہم فیصلہ، ریاستی پولیس کو تمام تحقیقات کا اختیار دیا

    سپریم کورٹ کا مغربی بنگال سے متعلق اہم فیصلہ، ریاستی پولیس کو تمام تحقیقات کا اختیار دیا

    Tue, 26 Nov 2024 12:18:37 
    سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے ایک اہم فیصلے میں مغربی بنگال کی حکومت کو بڑا ریلیف دیا اور ریاستی سیاست کے حوالے سے بی جے پی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے صاف طور پر کہا کہ مغربی بنگال کے پولیس افسران ہر نوعیت کی جانچ کرنے کے اہل ہیں، اس لئے ہر کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات ضروری نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی افسران پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جو آر جی کر میڈیکل کا
    سنبھل فساد کے بعد کارروائیاں تیز، 2750 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    سنبھل فساد کے بعد کارروائیاں تیز، 2750 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    Tue, 26 Nov 2024 12:10:34 
    فرقہ وارانہ فسادات میں ہمیشہ کی طرح مسلمانوں پر ظلم کا سامنا ہوتا ہے، اور بعد میں قانونی کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جاتی ہے۔ سنبھل میں ہونے والے فساد میں ۴ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد، ۲ ہزار ۵۰۰ سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان میں سنبھل کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق اور سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا بھی نام شامل ہے۔ اس فساد کے معاملے میں اب تک ۲ درج
    نیلامی میں 182 کھلاڑیوں پر 639 کروڑ خرچ، رشبھ پنت سب سے مہنگے، سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی

    نیلامی میں 182 کھلاڑیوں پر 639 کروڑ خرچ، رشبھ پنت سب سے مہنگے، سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی

    Tue, 26 Nov 2024 11:45:53 
    آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں 182 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس نیلامی میں 62 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خریداری ہوئی، اور اس دوران تمام پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے۔ رشبھ پنت اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، جنہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے علاوہ، ویبھو سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے،
    تلنگانہ حکومت نے اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کی، گوتم اڈانی کو بڑا جھٹکا

    تلنگانہ حکومت نے اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کی، گوتم اڈانی کو بڑا جھٹکا

    Tue, 26 Nov 2024 11:41:35 
    معروف صنعت کار گوتم اڈانی کو حالیہ دنوں میں عالمی اور قومی سطح پر مسلسل دھچکوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی عدالت میں رشوت کے الزامات کے تحت جاری کارروائی کے بعد سے اڈانی کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے، اور ابھی وہ امریکہ اور کینیا کے مسائل سے نکل بھی نہیں پائے تھے کہ انہیں ملک میں ایک اور جھٹکا لگا۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں کے ’اسکل ڈیولپمنٹ‘ کے لیے دیے گئے 10
    ’موڈانی گھوٹالہ، منی پور اور سماجی تقسیم جیسے اہم مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے‘، کانگریس کا اعلان

    ’موڈانی گھوٹالہ، منی پور اور سماجی تقسیم جیسے اہم مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے‘، کانگریس کا اعلان

    Tue, 26 Nov 2024 11:34:27 
    پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے، لیکن سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر ہونے والے ہنگامے کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 27 نومبر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل، سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے 25 نومبر کو کانگریس کے پارلیمانی اسٹریٹجی گروپ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر
    کھرگے کا پی ایم مودی پر حملہ: ’اڈانی کی حمایت سے ملک کی شبیہ متاثر ہو رہی ہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی

    کھرگے کا پی ایم مودی پر حملہ: ’اڈانی کی حمایت سے ملک کی شبیہ متاثر ہو رہی ہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی

    Tue, 26 Nov 2024 11:30:32 
    کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی ہونے پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی خود اڈانی گروپ کی حمایت کر کے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کھرگے نے مزید کہا کہ اڈانی گروپ سے جڑی مالی بے ضابطگیاں ایک سنگین مسئلہ ہیں، اور اپوزیشن قومی مفاد
    مہاراشٹر: آدتیہ ٹھاکرے شیو سینا یو بی ٹی کے قانون ساز پارٹی لیڈر منتخب

    مہاراشٹر: آدتیہ ٹھاکرے شیو سینا یو بی ٹی کے قانون ساز پارٹی لیڈر منتخب

    Tue, 26 Nov 2024 11:27:57 
    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد، جہاں ایک طرف مہایوتی نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعت شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے کامیاب اراکین اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ اس اجلاس میں پارٹی لیڈر اور چیف وہپ کے عہدوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ میٹنگ کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر امباداس دانوے نے بتایا کہ ’’اجلاس میں بھاسکر جادھو کو اسمبلی میں
    شمالی  ہندوستان میں سردی کی شدت، دہلی میں گھنے کہرے کا امکان، جنوبی ریاستوں میں بارش کا امکان

    شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت، دہلی میں گھنے کہرے کا امکان، جنوبی ریاستوں میں بارش کا امکان

    Tue, 26 Nov 2024 11:20:39 
    شمالی ہندوستان میں موسم سرما نے اپنی موجودگی کا احساس دلانا شروع کر دیا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ٹھنڈک میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ موسم میں یہ تیزی سے بدلاؤ جلد ہی شدید سردی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے معمول کے درجہ حرارت سے 2 ڈگری زیادہ ہے۔
    سمریتی ایرانی  کے ہاتھوں عجمان میں  تُھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کا افتتاح ؛ جدید سہولیات اور خدمات کی پیشکش

    سمریتی ایرانی  کے ہاتھوں عجمان میں  تُھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کا افتتاح ؛ جدید سہولیات اور خدمات کی پیشکش

    Mon, 25 Nov 2024 18:12:02 
     ہندوستان  کی سابق مرکزی وزیر، سمریتی ایرانی نے عجمان  کے الجُرف علا قے میں تھُمبے میڈی سٹی  کے تھمبے یونیورسٹی اسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے  تھُمبے انسٹی ٹیوٹ  آف ایس تھیٹکس (ٹی آئی اے) کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی میزبانی تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے معیدین نے کی، جبکہ اس موقع پر تھمبے گروپ کے نائب صدر برائے صحت، اکبر معیدین تھمبے بھی موجود تھے۔