Sun, 24 Nov 2024 17:41:37
بھٹکل آئس فیکٹری کے قریب واقع مدینہ گراونڈ میں منعقدہ ساحل یوتھ اسوسی ایشن کے زیراہتمام فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ نستار ٹرافی 2024 کے دوسرے دن آج مغرب اذان سے پہلے تک 12 لیگ مقابلے ہوچکے ہیں،جبکہ چار مزید لیگ میچس کے بعد کوارٹر فائنل شروع ہونے والے ہیں۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 12:56:40
رشوت ستانی کے معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ کی کارروائی مزید تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کو امریکہ کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے نوٹس جاری کیا ہے۔ امریکی شیئر مارکیٹ کے ریگولیٹر ایس ای سی نے دونوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے وضاحت فراہم کریں۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 12:51:46
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، جس میں مہایوتی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، جبکہ کولہاپور کے چاند گڑھ اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار شیواجی پاٹل نے بھی کامیابی حاصل کی۔ جیت کے بعد پاٹل اپنے حامیوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے اور جیت کا جلوس نکال رہے تھے۔ جلوس کے دوران جے سی بی مشین سے گلالیاں اڑائی جا رہی تھیں، کہ اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پاٹل سمیت 3-4 افراد زخمی ہو گئے۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 12:27:48
شہر کے دارالعلوم سبیل الرشاد میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دو روزہ 29 ویں سالانہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے کھلے عام اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے ۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 12:20:53
سنبھل کی جامع مسجد کے تنازعے پر اتوار کے روز عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ مسجد کے سروے سے مشتعل ہو کر لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سروے ٹیم شاہی جامع مسجد میں سروے کرنے پہنچی، اور اس دوران ہجوم نے احتجاج شروع کر دیا۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:57:52
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 66 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جیسا کہ لبنان کی وزارت صحت نے اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق، یہ حملہ صبح کے وقت بستہ فاوکا محلے میں واقع ایک آٹھ منزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس کے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ وزارت نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں ابھی تک متاث
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:50:50
ملک بھر میں موسم میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفیلی ہوائیں بھی مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو رہی ہیں۔ دہلی، پنجاب، یوپی اور بہار میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل، یوپی اور اتراکھنڈ کے متعدد اضلاع میں کہرے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی تمل نادو اور کیرالہ کے کئی علاقوں میں ب
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:46:03
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، اور انڈیا اتحاد نے 56 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں جے ایم ایم نے 34، کانگریس نے 16، آر جے ڈی نے 4 اور سی پی آئی (ایم ایل) نے 2 سیٹوں پر جیت درج کی۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی سیاسی بصیرت کو دیا جا رہا ہے۔ جب ووٹوں کی گنتی کے دوران انڈیا اتحاد واضح اکثریت کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا، وزیر اعلیٰ
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:40:46
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس کے اہم رہنماؤں نے ریاست کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انڈیا اتحاد نے ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں سے 56 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بی جے پی اتحاد صرف 24 سیٹوں تک محدود رہا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اس فتح کو ’جَل، جنگل، زمین‘ کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy