Sun, 24 Nov 2024 11:21:15
پنجاب کی 4 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ حیران کن طور پر ان تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔ انتخابات میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں عآپ نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 1 سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی۔
View more
Sun, 24 Nov 2024 11:16:36
مغربی بنگال کی ستائی، مداری ہاٹ، نیہاٹی، ہرووا، میدنی پور، اور تال ڈانگرا اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج ہوا۔ تمام 6 سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان نشستوں پر ترنمول کانگریس کو کسی بھی سیٹ پر مضبوط مقابلہ درپیش نہیں ہوا۔ بیشتر حلقوں میں جیت کا فرق 30 ہزار ووٹوں سے بھی زیادہ رہا، جس نے پارٹی کی واضح برتری کو مزید مستحکم کیا۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 19:16:45
نیشنل ہائی وے پر گونڈیا علاقے میں ایک پرائیویٹ بس، کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے سلسلہ وار حادثے میں کالج کے طلبہ سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 18:29:41
کرناٹک کے تین اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں مسلمانوں کی یکطرفہ حمایت نے کانگریس کو زبردست سیاسی برتری دی۔ مسلم کمیونٹی، جو ریاست کی کل آبادی کا 13 فیصد ہیں، نے ان انتخابات میں اپنی یکجہتی ظاہر کی، اور اب یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے اعتماد کا بھرپور احترام کرے۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 16:52:09
اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کی کندرکی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریباً طے سمجھی جا رہی ہے، لیکن سماجوادی پارٹی نے نتائج پر سخت اعتراض کیا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور مبینہ شواہد کی بنیاد پر سماجوادی پارٹی ان نتائج کو عدالت میں
View more
Sat, 23 Nov 2024 15:16:05
کرناٹک میں حکمراں کانگریس نے حالیہ ضمنی انتخابات میں تینوں نشستوں، چن پٹن، شیگاوں اور سندور، پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اپنی اکثریت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 13:07:30
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور دونوں ریاستوں کی سیاسی صورتحال تیزی سے واضح ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد نے غیر متوقع طور پر اپنی جیت کی بنیاد رکھی ہے، جہاں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پوار کی این سی پی نے 219 سے زائد سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف، مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار صرف 56 سیٹوں پر آگے ہیں، جو کہ ایک
View more
Sat, 23 Nov 2024 13:03:45
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں شاندار برتری کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دو گھنٹے بعد پرینکا 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کر چکی ہیں۔ یو ڈی ایف کے امیدوار نے پرینکا کو اب تک 70 فیصد ووٹ ملنے کی اطلاع دی ہے، جس سے ان کی جیت تقریباً طے ہو چکی ہے۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 12:08:06
کرناٹک ہائی کورٹ نے حالیہ معاملے میں ریاستی وقف بورڈ کو نکاح نامے جاری کرنے کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک اہم قانونی اور سماجی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف مسلم برادری کے شرعی و قانونی معاملات پر اثرانداز ہو سکتا ہے بلکہ حکومت اور عدلیہ کے دائرہ کار پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy