Thu, 21 Nov 2024 11:53:53
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کافی عرصے سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے معاملے پر حکومتی جماعت این ڈی اے کو چیلنج کرتے رہے ہیں، اور اس پر ایوان میں بھی بحث ہو چکی ہے۔ این ڈی اے حکومت ہمیشہ سے اس طرح کی مردم شماری کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگان
View more
Thu, 21 Nov 2024 11:44:32
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشورنے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین، زمیندار اور دو گاڑیوں کے مالکان غلط معلومات فراہم کر کے بی پی ایل کارڈ حاصل کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 10:51:53
جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ بدھ کو دوسرے اور آخری مرحلے میں 67.59 فیصد ووٹرز نے 38 سیٹوں پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں جو شام پانچ بجے تک جمع کیے گئے ہیں، اور حتمی نتائج میں کچھ فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل 13 نومبر کو 43 سیٹوں پر پہلے مرحلے کی پولنگ میں 66.65 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 10:37:07
گزشتہ کئی ہفتوں کی انتخابی مہم، تیاریاں اور سیاسی پارٹیوں کی زبردست تشہیری مہم کے بعد بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تحت تمام 288 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی انتخابی عمل کا اہم ترین مرحلہ ختم ہو گیا۔ اب 23 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے،
View more
Thu, 21 Nov 2024 10:25:28
امریکہ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کی جانب سے گوتم اڈانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دائر کی گئی فرد جرم کانگریس کے اس مطالبے کو مزید تقویت دی ہے کہ اڈانی گروپ کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 06:45:49
قائد قوم و قائد ملت اور ساحل آن لائن سمیت کئی دیگر تعلیمی و سماجی اداروں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن المعروف جناب سی اے خلیل بھاو (86 سال) مختصر علالت کے بعد ، دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
View more
Wed, 20 Nov 2024 19:02:31
گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 20 Nov 2024 18:55:10
نیشنل ہائی وے 66 پر کمباشی کے پاس چندیکا درگا پرمیشوری مندر کے قریب پیش آئے ہوئے سڑک حادثے میں 7 افراد اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ہائی وے پر چل رہی ایک کار پر مچھلیوں سے بھرا ایک انسولیٹر ٹرک چڑھ گیا ۔
View more
Wed, 20 Nov 2024 17:57:45
یوپی میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے عمل میں ایس پی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ انتخابی حلقوں میں پولیس اہلکار ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں۔ پارٹی نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس سے انتخابی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy