ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    اے آئی کے علم میں ہندوستان دنیا میں سب سے آگے

    اے آئی کے علم میں ہندوستان دنیا میں سب سے آگے

    Wed, 20 Nov 2024 17:36:57 
    ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے بیشتر علمی کارکن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کر رہے ہیں، اور ان میں سے نصف کے پاس اس حوالے سے جدید معلومات موجود ہیں۔ بدھ کو جاری کی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 46 فیصد ہندوستانی علمی کارکن اے آئی کے ماہر صارف ہیں اور اس کے اعلیٰ سطح کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں۔
    شراب گھوٹالہ: کیجریوال کا ہائی کورٹ سے انصاف کا مطالبہ

    شراب گھوٹالہ: کیجریوال کا ہائی کورٹ سے انصاف کا مطالبہ

    Wed, 20 Nov 2024 17:34:27 
    دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور شراب گھوٹالہ سے متعلق کیسز کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت پر نوٹس لیا گیا تھا۔ کیجریوال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کارروائی کے لیے مناسب منظوری نہیں لی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے نچلی عدالت کی جانب سے ای ڈی کی چارج شیٹ پر نوٹس لینے کے ف
    بٹ کوائن گھوٹالہ: ای ڈی کا گورو گپتا کے مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

    بٹ کوائن گھوٹالہ: ای ڈی کا گورو گپتا کے مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

    Wed, 20 Nov 2024 17:31:04 
    بٹ کوائن گھوٹالے کے سلسلے میں ای ڈی نے رائے پور میں گورو گپتا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ یہ کارروائی 2018-19 کے دوران ہونے والی بٹ کوائن اسکیم میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ اس دوران گورو گپتا کی این سی پی لیڈر سپریا سولے اور کانگریس لیڈر نانا پٹولے کے ساتھ بات چیت کا آڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے ہیں، جنہیں بی جے پی نے عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے امیت ب
    پی. چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف، ایئرسیل-میکسس کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل

    پی. چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف، ایئرسیل-میکسس کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل

    Wed, 20 Nov 2024 17:14:52 
    دہلی ہائی کورٹ نے سینئر کانگریس لیڈر پی. چدمبرم کو ایئرسیل-میکسس معاملے میں بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے بدھ کے روز ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر عبوری روک لگاتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت تک کارروائی معطل کر دی۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چدمبرم کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ اس درخواست میں چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں داخل فرد
    ڈانڈیلی میں اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز 

    ڈانڈیلی میں اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز 

    Wed, 20 Nov 2024 11:59:35 
      ڈا نڈیلی میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ،جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے پروفیسرس نے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اردو اکیڈمی کی چیئرمین مولانا محمد علی قاضی کے ہاتھوں اس کار گاہ کا افتتاح عمل میں آیا -
    منگلورو  کے قریب  سورتکل میں پارک کی گئی وین میں بھڑکی آگ 

    منگلورو کے قریب سورتکل میں پارک کی گئی وین میں بھڑکی آگ 

    Wed, 20 Nov 2024 11:38:42 
    سورتکل کے قریب کٹلا میں ایک آنگن واڈی اسکول کے قریب پارک کی گئی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔
     سُپاری سے کینسر ہونے کی رپورٹ  کو  ایم پی ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے کہا غیر سائنسی؛   ، سپاری کو بے ضرر قرار دینے کا کیا دعویٰ

    سُپاری سے کینسر ہونے کی رپورٹ کو ایم پی ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے کہا غیر سائنسی؛ ، سپاری کو بے ضرر قرار دینے کا کیا دعویٰ

    Wed, 20 Nov 2024 11:36:31 
    کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے  "سُپاری، سرطان پیدا کرنے کا سبب" نامی جو رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر کی طرف سے جاری کی گئی ہے اسے ایک غیر سائنسی رپورٹ قرار دیا ہے ۔     
    معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کے ’ای-کنٹینٹ‘ کے رہنما اصول جاری، مرکز نے سپریم کورٹ کو اطلاع دی

    معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کے ’ای-کنٹینٹ‘ کے رہنما اصول جاری، مرکز نے سپریم کورٹ کو اطلاع دی

    Wed, 20 Nov 2024 11:23:59 
    مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ این سی ای آر ٹی نے معذور بچوں کے لیے ای-کنٹینٹ (مادی مواد) تیار کرنے کے حوالے سے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں، جو اسکولی تعلیم میں لاگو ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ این سی ای آر ٹی نے 2022 سے 2023 کے دوران مختلف ریاستوں میں اساتذہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے ہیں تاکہ ان اصولوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
    دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

    دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

    Wed, 20 Nov 2024 11:16:27 
    دہلی کی آلودہ فضاء شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، اور آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت نے سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ اس فیصلے کے نفاذ کے لیے آج دوپہر ایک بجے سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائ