ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سرسی - کمٹہ ہائی وےتین ماہ کے لئے بند - عوام  کو اختیار کرنا ہوگا متبادل راستہ

    سرسی - کمٹہ ہائی وےتین ماہ کے لئے بند - عوام  کو اختیار کرنا ہوگا متبادل راستہ

    Thu, 28 Nov 2024 12:43:31 
    سرسی اور کمٹہ کے ساتھ گھاٹ علاقے کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766Eتوسیعی کام کے پیش نظر 2 دسمبر 2024 سے 25 فروری 2025 تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
    بیلتنگڈی : ندی میں ڈوبنے سے 3 طالب علم فوت 

    بیلتنگڈی : ندی میں ڈوبنے سے 3 طالب علم فوت 

    Thu, 28 Nov 2024 12:37:27 
    وینور پولیس اسٹیشن کے حدود میں برکاجے ڈیم کے پاس تیرنے کے لئے ندی میں اترنے والے تین طالب علم پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔
    ممبئی میں ایئر انڈیا کی پائلٹ کی خودکشی، بوائے فرینڈ گرفتار

    ممبئی میں ایئر انڈیا کی پائلٹ کی خودکشی، بوائے فرینڈ گرفتار

    Thu, 28 Nov 2024 12:22:22 
    پچیس سالہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سرشٹی تولی ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 25 نومبر کو ان کی لاش ان کے کرائے کے فلیٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ تولی نے اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ خراب رویہ سے تنگ آکر خودکشی کی ۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ستائس سالہ بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت کو گرفتار کر لیا ہے۔
    اجمیر شریف درگاہ کو شیو مندر قرار دینے کی عرضی پر 20 دسمبر کو عدالتی سماعت

    اجمیر شریف درگاہ کو شیو مندر قرار دینے کی عرضی پر 20 دسمبر کو عدالتی سماعت

    Thu, 28 Nov 2024 12:13:54 
    حالیہ دنوں میں تاریخی مساجد اور مزارات کے سروے کا معاملہ تیزی سے زیر بحث ہے۔ گیانواپی کیس کے بعد حال ہی میں سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کا تنازعہ سامنے آیا، جس کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    میزورم حکومت کا بڑا فیصلہ: غیر ذمہ دار ملازمین کی برطرفی کا عندیہ

    میزورم حکومت کا بڑا فیصلہ: غیر ذمہ دار ملازمین کی برطرفی کا عندیہ

    Thu, 28 Nov 2024 11:59:45 
    میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین جو اپنی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے ادا نہیں کر رہے یا کام میں غفلت برت رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جول میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی تیاری، اشونی ویشنو کا اعلان

    سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی تیاری، اشونی ویشنو کا اعلان

    Thu, 28 Nov 2024 11:55:50 
    مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے مواد پر مکمل پابندی لگائی جانی چاہیے جو ہندوستان کی ثقافتی اور سماجی اقدار کے خلاف ہو۔ وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستانی معاشرے کی اقدار کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اس اہم مسئلے پر تعاون کی امی
    بھٹکل: پیدل چل رہے شخص کو بائیک نے ماری ٹکر؛ مینگلور اسپتال میں انتقال

    بھٹکل: پیدل چل رہے شخص کو بائیک نے ماری ٹکر؛ مینگلور اسپتال میں انتقال

    Wed, 27 Nov 2024 23:24:37 
    بھٹکل  کورٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص   کی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت بھٹکل کوگتی کے رہائشی  حُسین شبیر بنٹوال  (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
    جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

    جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

    Wed, 27 Nov 2024 19:52:27 
    جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    گزشتہ چند سالوں میں 500 روپے کے جعلی نوٹوں میں 317 فیصد کا اضافہ: مرکزی حکومت

    گزشتہ چند سالوں میں 500 روپے کے جعلی نوٹوں میں 317 فیصد کا اضافہ: مرکزی حکومت

    Wed, 27 Nov 2024 19:21:04 
    پیر کو لوک سبھا میں حکومت نے جو اعداد و شمار پیش کیے، ان کے مطابق 2019 سے 2022 کے درمیان 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں تقریباً 317 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات، پنکج چودھری نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2019 سے 2018 کے دوران 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد 21,865 ملین تھی، جبکہ 2023 سے 2022 کے درمیان یہ تعداد بڑھ کر 91,110 ملین ہو گئی، یعنی اس دوران جعلی نوٹوں میں 316 فیصد