Wed, 27 Nov 2024 12:41:16
ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلا مرحلہ پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:31:02
کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کاروار سی برڈ منصوبے سے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان کے سامنے سی برڈ منصوبے کے لئے اپنی زمین جائیداد کھونے والوں کے بقایا معاوضوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ رکھا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:21:55
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کے عوام کے ووٹ کاٹنے کی ایک بڑی سازش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز کہا کہ ایس ڈی ایم دفاتر سے اے ای آر او اور بی ایل او کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ایک فہرست کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے حذف کر دیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:08:24
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی حقیقی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے سنبھل جیسے واقعات ہندوستان میں رونما ہو رہے ہیں جس پر روک لگانا ضروری ہے۔ پلیسز آف ورشپ قانون 1991 ہوتے ہوئے بھی مسلم عبادت گاہوں کے سروے کرنے کا حکم نچلی عدالتیں جاری کر رہی ہیں، جو اس قانون کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:02:08
الیکشن کمیشن نے آج چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام نشستوں پر 20 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جن ریاستوں میں یہ ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ شامل ہیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 11:36:10
اتر پردیش کے سنبھل میں انتظامیہ اس وقت سوالات کی زد میں آ گئی جب مغل دور کی ایک تاریخی مسجد کے سروے کے دوران4 مسلمانوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ 25 نومبر کو مسجد انتظامی کمیٹی کے چیئرپرسن ظفر علی نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے، جن میں ہجوم پر گولیاں چلانے کا دعویٰ شامل تھا۔ یہ الزامات پولیس کے اس موقف کی تردید کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے صرف آنسو گیس، لاٹھی
View more
Wed, 27 Nov 2024 10:57:32
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس، جو ای وی ایم کے خلاف مسلسل اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے، نے اب بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کے حق میں مضبوط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ’سنویدھان رکشک ابھیان‘ (تحفظ آئین مہم) کے دوران کیا۔ اپنی تقریر میں کھڑگے نے زور دے کر کہا کہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں، اور اس مقصد کے لیے کانگریس بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر ملک گی
View more
Tue, 26 Nov 2024 21:53:50
تین ماہی گیر اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک بڑی ماہی گیری بوٹ نے ان کی چھوٹی کشتی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ حادثہ منگل کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے بھٹکل کے تینگنگونڈی بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ زخمی ماہی گیروں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Tue, 26 Nov 2024 17:07:38
شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان پارٹی کے انتخابی نشان "گھڑی" کو لے کر تنازعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ عدالت میں سماعت سے قبل شرد پوار نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اجیت پوار نے ووٹروں کو گمراہ کرنے کے لیے "گھڑی انتخابی نشان" کا غلط استعمال کیا۔ شرد پوار کا کہنا ہے کہ اس نشان سے جڑی ساکھ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان الزامات
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy