Mon, 02 Dec 2024 10:52:38
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دہلی کے رام لیلا میدان میں آئین کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ کانگریس کے بڑے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو ایک ساتھ آ کر جدوجہد کرنا ضروری ہے۔
View more
Mon, 02 Dec 2024 10:46:42
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد مختلف امیدواروں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کی درخواستیں دیں ہیں۔ اسی دوران، بارامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی-ایس پی کے امیدوار یوگندر پوار نے 19 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے 8.96 لاکھ روپے کی فیس ادا کی ہے۔
View more
Mon, 02 Dec 2024 10:37:03
جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے جس کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ آفات سے بچاؤ اور بحال
View more
Mon, 02 Dec 2024 10:31:15
ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ اور سرسی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی خبروں کو ضلع اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کے۔ لکشمی پریا نے بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sun, 01 Dec 2024 19:18:10
حقوق انسانی کے معروف جہد کار اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کے نیشنل جنرل سیکریٹری ندیم خان کو دہلی پولیس کی طرف سے بینگلورو میں ہراساں کرنے اور کسی وارنٹ کے بغیر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف بینگلورو سمپیگے ہلّی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
View more
Sun, 01 Dec 2024 19:04:08
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
View more
Sun, 01 Dec 2024 17:45:07
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کی لڑائی اس طاقت کے خلاف ہے جو عوام کے حقوق کو کمزور کر کے انہیں کچھ تاجر دوستوں کے حوالے کر رہی ہے۔ وائناڈ کے ماننت واڑی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم آج اپنی قوم اور ہندوستان کی روح کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔"
View more
Sun, 01 Dec 2024 17:27:55
ممبئی سائبر پولیس نے الیکشن کمیشن کی شکایت پر ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایک ویڈیو کے بارے میں کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی، جس میں شخص نے ای وی ایم ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ ویڈیو ’انڈیا ٹوڈے‘ کی خصوصی تحقیقات میں سامنے آیا تھا، جس میں ایک نوجوان نے کہا تھا کہ وہ ای وی ایم کو ہیک کر سکتا ہے اور نتائج کو کچھ سیاسی جماعتوں کے حق میں تبدیل کر سکتا ہے۔ نوجو
View more
Sun, 01 Dec 2024 17:19:54
اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو پیش آنے والے تشدد کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت نے تین رکنی عدالتی جانچ کمیشن تشکیل دیا تھا۔ کمیشن کے دو ارکان ہفتے کو مراد آباد پہنچے، جبکہ اتوار (یکم دسمبر) کو وہ سنبھل کا دورہ کریں گے۔ کمیشن کی ٹیم تحقیقات کے دوران چار اہم نکات پر غور کرے گی، جن میں مندرجہ ذیل پہلو شامل ہیں:
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy