Tue, 03 Dec 2024 13:58:10
دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 میں صبح تقریباً 7 بجے اے کیو آئی 954 تک پہنچ گیا، جب کہ نوئیڈا کے علاقے 116 کا اے کیو آئی 961 ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:45:36
کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مزید بگڑ سکتی ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:34:42
متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر کل صبح سے اتر پردیش کے ہزاروں کسان دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر نوئیڈا کی تمام سرحدوں کو مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ کسانوں کو روکنے کے لیے نوئیڈا میں 5000 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:18:02
یوپی سے دہلی کی جانب بڑھنے والے کسانوں نے اپنی تحریک کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان اب نوئیڈا کے ’دلت پریرنا استھل‘ پر قیام کریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ دوبارہ دہلی جانے کی تیاریاں کریں گے۔ کسانوں کا یہ موقف ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے، ورنہ وہ اپنے احتجاج کو مزید شدت دیں گے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:06:40
کانگریس نے ’پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991‘ سے متعلق اپنا نظریہ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون پر حرف بہ حرف عمل ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی پارٹی نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو ہدف تنقید بھی بنایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سابق سی جے آئی کے تبصروں بھانومتی کا پٹارہ کھل گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:04:12
دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں فینگل طوفان کی وجہ سے مختلف مقامات پر کل دوپہر سے تیز برسات شروع جو رات بھر برستی رہے اور یہ سلسلہ آج صبح بھی جاری ہے ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:56:20
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹیں مسلسل جاری ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اہم مسائل پر حکومت کو بحث کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اس کشمکش کے باعث سرمائی اجلاس کے پہلے 6 دن ہنگاموں کی نذر ہو گئے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے آج لوک سبھا اس
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:51:00
گجرات کے ’پونزی گھوٹالہ‘ پر آج کانگریس نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ گجرات بی جے پی لیڈر بھوپیندر جھالا کے ذریعے 6 ہزار کروڑ روپے کا پونزی گھوٹالہ انجام دیا گیا ہے۔ دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی نے سپریم کورٹ جج کی نگرانی میں سی بی آئی سے معاملے کی مکمل تحقی
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:46:19
نوئیڈا کے کسانوں نے اتوار کے روز ’دہلی کوچ‘ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کو ’پارلیمنٹ گھیراؤ‘ کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن اب یہ احتجاج ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کی صبح سے ہی بڑی تعداد میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں دہلی-نوئیڈا بارڈر پر جمع ہو گئے تھے۔ مظاہرین نے بریکیڈز توڑ کر دہلی کی جانب پیش قدمی کی کوشش بھی کی، لیکن آر اے ایف اور پولیس اہلکاروں نے ان کا راستہ روک دیا۔ اس کے بعد ہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy